اسلام آباد( پ ر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی (FGEHA) نے اپنے جوائنٹ وینچر پروجیکٹس ونگ (JVP) کے تحت ضلع راولپنڈی کے اہم ترین علاقے میں ہاسنگ اسکیم کے لیے معاہدے کی یادداشت (MoU) پر دستخط
کی تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی، جی-10/4 اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر وفاقی ملازمین اور شہریوں کے لیے رہائشی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اہم ہاسنگ منصوبوں کے لیے شراکت دار اداریکے ساتھ باضابطہ ایم او یوسائن کیا گیا۔اس ایم او یو کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور فیوچر ڈویلپمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (FDHL) کے درمیان شراکت داری کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت تحصیل و ضلع راولپنڈی میں کیپٹل سمارٹ سٹی کے حدود میں واقع 2000 کنال زمین پر جدید ہاسنگ اسکیم تشکیل دی جائے گی۔ یہ پروجیکٹ "لینڈ شیئرنگ ماڈل” (Land Sharing Model) کے تحت تیار کیا جائے گا۔تقریب میں FDHL کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) محمد ندیم اسلم اور ایف جی ای ایچ اے کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ اس شراکت داری سے وفاقی ملازمین اور عام شہریوں کو عالمی معیار کی جدید رہائشی سہولیات کی بروقت اور شفاف فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
ڈی جی (FGEHA)کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ کیپیٹل سمارٹ سٹی ایک جدید، خوبصورت اور بہترین طرزِ زندگی کا حامل منصوبہ ہے، جہاں رہائش کے ساتھ ساتھ زندگی کی تمام بنیادی اور جدید سہولیات کو ایک ہی جگہ فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ یہاں معیاری سکولز، کمیونٹی سینٹرز، مساجد، پارکس، کھیلوں کی سہولیات، کمرشل ایریاز، صحت کی سہولیات اور دیگر بے شمار ضروریاتِ زندگی موجود ہیں۔ کشادہ سڑکیں، خوبصورت گرین بیلٹس، منظم انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات اسے ایک مثالی رہائشی منصوبہ بناتی ہیں۔ مختصرا، کیپیٹل سمارٹ سٹی صرف ایک ہاسنگ سوسائٹی نہیں بلکہ ایک ایسا مکمل اور جدید شہر ہے جہاں خاندان کو آرام، سہولت، تفریح اور بہتر مستقبل سب کچھ ایک ہی جگہ میسر آتا ہے۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی (FGEHA) کی جانب سے چیف انجینیئر سید محمد حسن اور FDHL کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برگیڈیئر (ریٹائرڈ) محمد ندیم اسلم نیمعاہدے کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔ ہاسنگ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے کی بدولت ضلع راولپنڈی اور گردونواح کے وفاقی ملازمین کو بااعتماد، محفوظ اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائش گاہیں فراہم کی جا سکیں گی۔مفاہمتی یادداشت وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے جدید رہائشی منصوبوں کی ترقی کے نئے مرحلے کا آغاز ہیں۔ FGEHA کی جانب سے نجی شعبے کے ساتھ اس شراکت داری کا مقصد دستیاب وسائل کو مثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے معیاری، منظم اور جدید رہائشی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی (FGEHA)کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ سرکاری ملازمین کے لیے سستی اور معیاری رہائش کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔ یہ معاہدہ وفاقی حکومت کے رہائشی منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل پر آگے بڑھانے کے عزم کی ایک روشن مثال ہے۔ ڈی جی (FGEHA)کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے اجلاس کے دوران بتایا کہ اتھارٹی نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ اسلام آباد اور کراچی میں مختلف رہائشی منصوبے کامیابی سے مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ کئی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ڈی جی (FGEHA)کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے کہا کہ محترم وفاقی وزیر ہا سنگ اینڈ ورکس اور جناب سیکریٹری ہا سنگ اینڈ ورکس کی ترجیح ہے کہ سرکاری ملازمین کو محفوظ، معیاری اور سستی رہائش فراہم کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔ ڈی جی FGEHA نے یقین دہانی کرائی کہ اتھارٹی اپنے تمام جاری منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرے گی اور رہائشی سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنائے گی۔اجلاس کے اختتام پر ڈی جی (FGEHA)کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا شکریہ ادا کیا۔
بریکنگ نیوز
- ٹیکسلا:ملک وسیم شہزاد کوآرڈینیٹر بیرسٹر عقیل ملک اور ملک عبدالسلام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فہیم ارشد سے ملاقات کرتے ہوئے۔
- ملک فہیم ارشد کی بطور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی تعیناتی
- 17 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان گرفتار، مقدمہ درج
- جنوبی کوریا’ جاپان کی امریکا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں خطے میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں:شمالی کوریا
- فتح جنگ:غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان محمد خان تھانہ نہو ایئر پورٹ پولیس کی حراست میں ۔
- سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت کا بڑا فورم:شہزادہ منصور آل سعود
- اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتیکرنے والے سفاک شخص کوسزائے موت دینے کا حکم
- 3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروںنقدی موبائیل فون قیمتی اشیا چھین کر فرار
- راولپنڈی نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع
- سوذوکی پک اپ اور رکشہ میں تصادم، 1 شخص شدید زخمی
- گورنر راج ‘ بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا میں ترقی کی امیدیں بڑھ گئیں
- لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
- 10 گینگز کے 18 ملزمان گرفتار،منشیات کیخلاف کریک ڈان کے دوران25منشیات سپلائرز گرفتار
- راولپنڈی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز عمر وقار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- یڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور FDHL کے درمیان شراکت داری
- پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات انعقاد یقینی بنانے کیلئے سماعت 28اکتوبر مقرر
- ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ
- راولپنڈی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،43ملزمان گرفتار مقدمات درج
- تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتیں
- سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ خواتین سمیت بچوں 53 افراد جان بحق
