راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے رواں ماہ (اکتوبر) کے دوران ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 43 ملزمان گرفتار کر لئے راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں سے چوری، ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری میں مطلوب 18 ملزمان کو گرفتار کر کے 22 مسروقہ موٹر سائیکل،5 موبائل فون، لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو و دیگر سامان، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ اسی طرح گرفتار کئے گئے 25 منشیات فروشوں سے ساڑھے 39 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔
