روات(نمائندہ خبریں)تھانہ روات کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی۔3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل ہوگے نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی۔موبائیل فون قیمتی اشیا چھین لیں۔تفصیلات کے مطابق عنصرمحمود ساکن موہڑہ بھٹاں نے بذریعہ 15پولیس کو اطلاع دی کہ دن گیارہ بجے اپنے بیٹے بلال کے ہمراہ سٹور میں موجود تھے کہ اس دوران 3نقاب پوش مسلح ڈاکو اندر گھس آئے اور ہم سے ہزاروں روپے نقدی ۔موبائیل فون و اہم دستاویزات چھین لیں اور فرار ہوگے۔
