ترکیہ نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے فلوٹیلا کو روکنے کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عالمی گرفتاری وارنٹ کے معاملے کو انٹرپول تک پہنچا دیا ہے۔ ترک وزارتِ انصاف نے انٹرپول سے نیتن یاہو کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر ذمہ دار افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔ اس سے قبل بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) بھی نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔
ترکیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور مبینہ جرائم پر خاموش نہیں رہا جائے گا۔
ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

