Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اپلایا میمن ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا:وزارت خارجہ
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین چین کے یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کے چیئرمین کو یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں۔
    • کابینہ ڈویژن نے جولائی تا ستمبر 2026 توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا
    • جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان
    • دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرسعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم کردیئے گئے
    • 32 ممالک کی نمائندگی کرنیوالے وفد کا ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
    • جی 6 ایچ 9 اتوار بازار بند غریبوں اور چھوٹے تاجروں پر معاشی دباو بڑھنے کا خدشہ
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
    • ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹ کم کرنے سے زرمبادلہ پر دبائو کم ہوگا:چودھری سرور
    • گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت اور معاشی منظرنامے کی مضبوطی سے بیرونی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا
    • سامان لوڈنگ کے دوران پیسوں کے تنازع پر مزدور نے ڈرائیور کو چاقو مار کر زخمی کر دیا
    • غزہ پر اسرائیلی قبضہ ختم ازاد فلسطین کیلئے ناقابل تنسیخ مدت کی جائے پاکستان
    • حسن ابدال :ہزاروں افراد کو پینے کا پانی فراہم کرنیوالا دوہفتوں سے بند واٹرفلٹریشن پلانٹ تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑارہا ہے ۔
    • اینٹی کرپشن کی عملے نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سب انسپیکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    • کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے خصوصی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے:مطالبہ
    • غربت اور صحت کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے:پی ایم اے
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار،3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • خیبرپختونخوا: خستہ حال سکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم
    • آراے بازار پولیس کی کارروائی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کالز کرنے والے دو بھائی گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت اور معاشی منظرنامے کی مضبوطی سے بیرونی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا

    By Khabrain Newsاکتوبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی (بزنس رپورٹر )گورنر بینک دولتِ پاکستان جمیل احمد نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر سرکردہ عالمی مالی اداروں کے سرمایہ کاروں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں پاکستان کے بہتر ہوتے ہوئے معاشی حالات اور اقتصادی امکانات کو اجاگر کیا۔ یہ اجلاس تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں 12 سے 17 اکتوبر کے دوران منعقد ہوئے۔ ان ملاقاتوں کا اہتمام جے پی مورگن، سٹی بینک، جیفریز، ڈوئچے بینک، بارکلیز، بینک آف امریکہ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، اور متسوبشی یو ایف جے فنانشل گروپ نے کیا اور ان کے سینئر عہدیداران نے ان میں شرکت کی۔ گورنر نے دوطرفہ اور کثیرجہتی شراکت داروں، اور دیگر مرکزی بینکوں اور عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں گورنر نے شرکا کو بتایا کہ مسلسل اور محتاط معاشی پالیسیوں اور ساختی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستانی معیشت زیادہ مستحکم ہو نے کے بعد ملکی اور بیرونی دھچکوں کا بہتر مقابلہ کرسکتی ہے۔ مالی سال23ئ میں بلند سطح پر پہنچنے کے بعد مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے اور مالی سال 26ئ میں یہ بڑی حد تک ہدف میں آ گئی ، حالانکہ اس دوران تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا دھچکا بھی برداشت کرنا پڑا۔ حقیقی جی ڈی پی نمو مالی سال 23ئ میں سکڑنے کے بعد بتدریج بہتر ہوکر مالی سال 26ئ میں 3.7 فیصد تک پہنچ گئی اور مالی سال 27ئ میں یہ 3.5 سے 4.5 فیصد کی رینج میں رہنے کی توقع ہے۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ بفرز بھی خاصے مستحکم ہوئے ہیں۔ سرکاری ذخائر فروری 23ئ میں 3 ارب ڈالر سے بھی کم تھے، جو 9 اکتوبر26ئ تک بڑھ کر 21.5 ارب ڈالر تک جاپہنچے۔ اسی دوران اسٹیٹ بینک کے پیشگی زرمبادلہ واجبات 5.7 ارب ڈالر سے کم ہو کر 1 ارب ڈالر سے بھی نیچے آ گئے ہیں۔ اس بہتری کا بڑا سبب اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کی خریداری ہے، جبکہ گذشتہ تین سال کے دوران بیرونی قرضے کا اسٹاک صرف معمولی سا بڑھا۔ زرِ مبادلہ اس لیے ا?سانی سے خریدے جا سکے کہ مالی سال 26ئ میں کرنٹ اکاؤنٹ تقریباً متوازن رہا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ضوابطی اصلاحات ، خصوصاً مبادلہ کمپنیوں اور ترسیلات کی باضابطہ ذرائع سے ا?مد کی ترغیب دینے کے لیے کی گئی اصلاحات سے زرِ مبادلہ کی بین البینک سیالیت بہتر ہوئی۔ توقع ہے کہ زرمبادلہ کی خریداری جاری رہے گی جبکہ مالی سال 27ئ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے صفر سے ایک فیصد تک محدود رہنے کی پیش گوئی ہے۔ پاکستان کی مالیاتی صورتِ حال بھی بہتر ہوئی اور مالی سال 26ئ میں ابتدائی مالیاتی توازن مسلسل تیسرے سال سرپلس رہا۔ چنانچہ جی ڈی پی میں سرکاری قرض کا تناسب مسلسل کم ہو رہا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ جائزوں کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت اور ا?ر ایس ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے پر مسلسل عمل درآمد سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہواہے، ریاستی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری آئی اور دشوار بین الاقوامی ماحول کے باوجود عالمی سرمایہ مارکیٹوں تک پاکستان کی رسائی ا?سان ہوگئی۔گورنر جمیل احمد نے زور دیا کہ پاکستان کی معاشی مبادیات محتاط پالیسیوں کے امتزاج سے تقویت پا کر بدستور مضبوط ہیں۔ یہ پالیسیاں معیشت پر گذشتہ تین برسوں کے دوران پڑنے والے متعدد دھچکوں کے اثرات برداشت کرنے میں مددگار رہیں۔ اگرچہ جاری جغرافیائی و سیاسی صورتِ حال چیلنج پیدا کر رہی ہے، تاہم گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستانی معیشت ماضی کے بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لحاظ سے موجودہ دھچکے کو برداشت کرنے کی ا?ج خاصی بہتر پوزیشن میں ہے۔ گورنر جمیل احمد نے اسٹیٹ بینک کے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ سخت جدوجہد سے ملنے والے معاشی استحکام کا تحفظ کیا جائے گا، بیرونی مالی بفرز کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور پائیدار معاشی نمو کے حصول کے لیے ساختی اصلاحات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اپلایا میمن ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں۔

      دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا:وزارت خارجہ

      لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین چین کے یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کے چیئرمین کو یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.