اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں کالج چوک میں سامان لوڈنگ کے دوران پیسوں کے تنازع پر مزدور نے ڈرائیور کو چاقو مار کر زخمی کر دیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم اٹک نے فوری طور پر ایمبولینس کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا، ریسکیو اہلکار کے مطابق زخمی کی شناخت وقار علی ولد غلام علی عمر 38 سال کے نام سے ہوئی ہے، جس کو چاقو کے وار سے کٹس آئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے مریض کی حالت مستحکم ہے، ریسکیو ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دیا۔
