راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر
گرفتار،3 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو900 گرام چرس برآمد کی، مورگاہ پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو260 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
