واکینٹ (نامہ نگار) تھانہ صدر واہ سے دوسری بار رشوت خور پولیس افسر گرفتار مخبری کرنے والے
پولیس کے ٹاؤٹ ہی ہیں تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ میں اینٹی کرپشن کی عملے نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سب انسپیکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کی نوکری کا وہ آخری دن تھا اور اس نے ریٹائر ہو جانا تھا لیکن اخری دن ہی پکڑا گیا جبکہ اس سے قبل بھی تھانہ صدر کا ہی ایک ملازم رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تھا جبکہ سی پی او راولپنڈی نے بھی چند روز قبل ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو معطل کر چکے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کاروایوں کے پیچھے وہ ٹاؤٹ مافیا ہے جو کہ پہلے پولیس تھانہ صدر میں اسر رسوخ رکھتا ہے اور اب پولیس اہلکاروں کی مخبریاں کر رہا ہے جس کا اظہار گرفتار شوکت نیازی کر چکا ہے بہرحال اینٹی کرپشن کی کاروائیاں قابل تعریف ہیں اور ان کارروائیوں سے تھانہ انے والے سائلین کو رشوت ستانی سے نجات مل سکتی ہے اینٹی کرپشن کی رشوت ستانی کے خلاف کاروائی پر اور رشوت خوروں کی گرفتاری پر عوامی حلقوں نے اینٹی کرپشن کے اقدامات کو سراہا ہے اور ان کاروائیوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے
