Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اپلایا میمن ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا:وزارت خارجہ
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین چین کے یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کے چیئرمین کو یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں۔
    • کابینہ ڈویژن نے جولائی تا ستمبر 2026 توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا
    • جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان
    • دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پرسعودی عرب میں 5 ملزمان کے سر قلم کردیئے گئے
    • 32 ممالک کی نمائندگی کرنیوالے وفد کا ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
    • جی 6 ایچ 9 اتوار بازار بند غریبوں اور چھوٹے تاجروں پر معاشی دباو بڑھنے کا خدشہ
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
    • ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹ کم کرنے سے زرمبادلہ پر دبائو کم ہوگا:چودھری سرور
    • گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستانی معیشت اور معاشی منظرنامے کی مضبوطی سے بیرونی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا
    • سامان لوڈنگ کے دوران پیسوں کے تنازع پر مزدور نے ڈرائیور کو چاقو مار کر زخمی کر دیا
    • غزہ پر اسرائیلی قبضہ ختم ازاد فلسطین کیلئے ناقابل تنسیخ مدت کی جائے پاکستان
    • حسن ابدال :ہزاروں افراد کو پینے کا پانی فراہم کرنیوالا دوہفتوں سے بند واٹرفلٹریشن پلانٹ تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ چڑارہا ہے ۔
    • اینٹی کرپشن کی عملے نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سب انسپیکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    • کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے خصوصی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے:مطالبہ
    • غربت اور صحت کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے:پی ایم اے
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار،3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • خیبرپختونخوا: خستہ حال سکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم
    • آراے بازار پولیس کی کارروائی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کالز کرنے والے دو بھائی گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غربت اور صحت کے بحران سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے:پی ایم اے

    By Khabrain Newsاکتوبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی (این این آئی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ملک میں غربت، غذائی قلت، غیر محفوظ رہائش اور صحت کی سہولتوں کی کمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحتِ عامہ اور غذائیت کے لیے فوری قومی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں غربت اب محض معاشی مسئلہ نہیں رہی بلکہ صحتِ عامہ کے بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے، جس کے اثرات آنے والی نسلوں کے مستقبل پر مرتب ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محفوظ گھر اور انسانی وقار کا تصور اس وقت تک ممکن نہیں جب تک لوگوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک، صاف پانی، صفائی کی سہولتوں اور بنیادی طبی خدمات تک رسائی حاصل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 6 سے 59 ماہ کی عمر کے 27 لاکھ سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ حاملہ خواتین اور کم عمر ماؤں میں خون کی کمی، وٹامن اے کی کمی اور بچوں کی نشوونما متاثر ہونے جیسے مسائل نسل در نسل ناقص جسمانی و ذہنی نشوونما اور دائمی بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔ مہنگائی اور غذائی عدم تحفظ کے باعث لاکھوں خاندان غذائیت سے بھرپور خوراک خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے کہا کہ صاف پانی، نکاسی آب اور مناسب صفائی کی سہولتوں کی عدم دستیابی سے اسہال، ٹائیفائیڈ، ہیضہ، پیچش، ہیپاٹائٹس اور ملیریا جیسی قابلِ تدارک بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے سرکاری صحت کے نظام کی صورتِحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت کو وسائل، طبی عملے، تشخیصی سہولتوں اور ضروری ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔ پی ایم اے کے مطابق صحت پر حکومتی اخراجات مجموعی قومی پیداوار کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں جبکہ علاج کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کے باعث کم اور متوسط آمدنی والے خاندان قرضوں اور مالی مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے وفاقی و صوبائی حکومتوں، بین الاقوامی امدادی اداروں اور سول سوسائٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں اور ماؤں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لیے قومی ایمرجنسی نافذ کی جائے، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو ضروری غذائی اجزا فراہم کیے جائیں اور غذائی قلت سے متاثرہ اضلاع میں غذائیت سے بھرپور خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ ایسوسی ایشن نے صاف پانی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے، سرکاری شعبے میں صحت کے اخراجات جی ڈی پی کے 4 سے 6 فیصد تک بڑھانے، حفاظتی ٹیکہ جات اور ماں بچے کی صحت کے پروگراموں کو وسعت دینے اور کم آمدنی والے خاندانوں کو علاج کے بھاری اخراجات سے تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر عبدالغفور شورو نے کہا کہ صحت بنیادی انسانی حق ہے، محض آسائش نہیں۔ غربت، بھوک اور بیماری کے بحران سے نمٹنے کے لیے زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ گھر کی تعمیر کے لیے رہائش کے ساتھ غذائیت سے بھرپور خوراک، صاف پانی اور قابلِ رسائی طبی سہولتوں کی فراہمی بھی ناگزیر ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی اپلایا میمن ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں۔

      دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا:وزارت خارجہ

      لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین چین کے یادیہ ٹیکنالوجی گلوبل گروپ کے چیئرمین کو یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.