آسٹریلوی ماڈل اور ٹی وی میزبان ایرن ہالینڈ اور سابق آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے کئی برس کی طویل اور مشکل جدوجہد کے بعد اپنے پہلے بچے کا خیرمقدم کرلیا۔
جوڑے نے انسٹاگرام پر نومولود کے ساتھ خوبصورت اور جذباتی تصاویر شیئر کیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں 18 اگست کو بچے کی پیدائش ہوئی۔ ننھے مہمان کی آمد پر جوڑے کے مداحوں اور دوستوں کی جانب سے انہیں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

