ڈگری لینی ہے تو وزیراعظم کی سکیم کے تحت …. ایچ ای سی کی انوکھی ڈیمانڈ

سرگودھا(ویب ڈیسک) ڈگری لینی ہے تو وزیر اعظم سکیم کے تحت لیا جانے والا لیپ ٹاپ دکھانا ہو گا، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وزیر اعظم سکیم کے تحت دیئے جانے والے طلباءو طالبات کو لیپ ٹاپ بازاروں میں فروخت کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے، یونیورسٹی آف سرگودھا کے ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلباءکے لئے ڈگری لینے سے پہلے وزیر اعظم اسکیم کے تحت لیا گیا لیپ ٹاپ لازمی دکھانا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ نہ دکھانے والے طلباءو طالبات کو یونیورسٹیاں ڈگریاں نہیں دیں گی، ذرائع کے مطابق اگر کوئی طلباءو طالبات لیپ ٹاپ چوری یا چھین کر لے جائے تو اس کی ایف آئی آر تھانہ میں کروائی جائے اور بعد ازاں اسے ڈگری دی جائے گی، ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایسے طلباءو طالبات کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جنہوں نے اپنے لیپ ٹاپ فروخت کر دیئے ہیں کیونکہ وزیر اعظم پاکستان نے میرٹ کی بنیاد پر سرگودھا سمیت ملک بھر میں لیپ ٹاپ ذہین طلباءو طالبات کو دیئے تھے جس میں انٹر نیٹ اور دیگر سہولیات بھی مفت فراہم کی گئی تھی، اس کا مقصد طلباءو طالبات کو تعلیم کے حصول میں مدد دینا تھا لیکن طلباءو طالبات نے لیپ ٹاپ بازاروں میں فروخت کیے ہیں جس پر حکومت نے یہ موقف اختیار کیا ہے۔

ویرات کوہلی کا دھونی بارے اہم انکشاف…. دھونی کس چیز میں رکاوٹ بنے رہے اہم راز فاش

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے متعدد بار انہیں ٹیم سے نکوالنے سے بچایا۔ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں کھیلنے والے بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھونی نے ہر موقع پر میری رہنمائی کی اور مجھے ٹیم میں کھیلنے کیلئے مواقع فراہم کیے۔کوہلی نے سابق کپتان کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ دھونی نے مجھے بطور کرکٹر پروان چڑھنے کیلئے بہت وقت اور مواقع فراہم کیے اور ”کئی بار ٹیم سے ڈراپ ہونے سے بچایا “۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دھونی ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے اور میرے ذہن میں انکے لیے جو پہلا لفظ آتا ہے وہ کپتان کا ہی ہے کیونکہ ہم دھونی کو کسی اور طرح سے تشبیہ نہیں دے سکتے۔یاد رہے ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کا آغاز دھونی کی کپتانی میں 2008ئ کے دوران سری لنکا کے خلاف کیا تھااور ابتدائی دور میں وہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں کے دوران اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے جس کے بعد انکی جگہ خطرے میں پڑتی نظر آرہی تھی مگر دھونی اس میں رکاوٹ ثابت ہوتے رہے۔

پاکستانی دارلحکومت بارے اہم خبر…. دو اہم ہمسائے ملک پیچھے رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک)سستے دارالحکومتوں کی فہرست میں اسلام آباد دہلی اور ڈھاکہ سے بازی لے گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پیٹرول، ڈیزل، گوشت، چکن، چاول اور ماش کی دال سستی جبکہ ہمسایہ ممالک بھارت کے دالحکومت دہلی اور بنگلہ کے دارالحکومت ڈھاکہ میںمیں یہ تمام اشیا ءمہنگی ہیں۔پاکستان میں مہنگائی کی شرح 3.7فیصد پر برقرار ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بنگلا دیش میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد اور بھارت میں 4 فیصد ہے۔

بھارت میں درندگی عروج پر …. مسلمان خاتون پر ظلم کی انتہا

نئی دہلی(آن لائن) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت، سب سے پرانی ثقافت اور کروڑوں دیویوں کی پوجا کرنے والے ملک کی سرکار ”میرا بھارت مہان“ کہتی نہیں تھکتی لیکن وہاں صورت حال یہ ہے ہر روز سینکڑوں خواتین اور کم سن بچیاں سڑکوں میں کھلے عام پھرنے والے انسان نما بھیڑیوں کے ہاتھوں اپنی جان گنوادیتی ہیں اور جو مذاحمت کرتی ہیں انہیں کبھی برہنہ سڑکوں پر پھینک دیاجاتا ہے تو کبھی ان کے اعضا تک کاٹ دیئے جاتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بنگلور میں پیش آیا ہے جہاں ایک برقع پوش مسلم خاتون کی زبان ان بھیڑیوں نے اس لیے کاٹ ڈالی کہ اس نے ان کے مذموم مقاصد کو پورا نہیں ہونے دیا۔بھارتی ریاست کرناٹکا کا دارالحکومت بنگلورو دنیا بھر میں آئی ٹی کے حوالے سے بڑا مقام رکھتا ہے لیکن چونکہ یہ شہر بھی بھارت کا ہی حصہ ہے اس لیے یہاں بھی خواتین کو ہراساں کرکے مردانگی کا ثبوت دینے والے انسان نما بھیڑیوں کی بہتات ہے۔ عورت کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات، رنگ یا نسل سے ہو ان بھیڑیوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔ اگر ان بھیڑیوں کے سامنے مذاحمت کی جائے تو وہ صنف نازک کو بری طرح مسلنے سے بھی نہیں ہچکچاتے۔ ایسا ہی ہوا وہاں کی ایک رہائشی مسلمان خاتون کے ساتھ جو برقع میں کسی کام کی غرض سے گھرسے نکلی تھی لیکن اس بے چاری کو کیا پتہ تھا کہ اس کے ساتھ ایسا ہوجائے گا کہ وہ زندگی بھر نہ بھلا پائے گی۔اوباشوں نے اسے گھیرا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنانا چاہا اور جب اس باہمت خاتون نے اپنی عصمت بچانے کے لیے مزاحمت کی تو اسے ناصرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بل کہ زمین پر پٹخ کر درندوں کی طرح اس کے زبان اور ہونٹوں کو دانتوں سے کاٹا اور چباڈالا۔ ظلم کی اس پوری واردات میں انسان تو ڈر کے مارے باہر نہ نکلے اور دور سے تماشا دیکھتے رہے لیکن کتوں میں شائد تھوڑی سی انسانیت زندہ تھی جنہوں نے یہ صورت حال دیکھ کر بھونکنا شروع کردیا۔ جس پر وہ درندے بھاگ نکلے ورنہ نجانے اس عورت کا کیا ہوتا۔ بھارتی پولیس بھی اسی وقت جاگی جب اس علاقے کے مکینوں نے انہیں فون کرکے صورت حال سے آگاہ کیا۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوچکا ہے لیکن اب تک کسی ملزم کو نہیں پکڑا گیا۔واضح رہے کہ بھارت میں سال نو کے موقع پر بھی سیکڑوں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر بھارتی فلمی اداکار سلمان خان، عامر خان اور اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ قانون کو سخت کریں اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں کیوں کہ ایسے واقعات کے باعث ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

آسٹریلوی بلے باز پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی توہین کا الزام

سڈنی(ویب ڈیسک) سڈنی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کی جانب سے نصف سنچری کی تکمیل پر خوشی منانے کا انداز نئی بحث کا سبب بن گیا، انہوں نے اپنا چہرہ ہاتھوں میں چھپا لیا اور بیٹ شائقین اور ساتھی پلیئرز کی جانب لہرایا، اسے ’دی ڈیب‘ کا نام دیا گیا۔یہ ان کی آٹھویں ٹیسٹ ففٹی شمار ہوئی، ان کے انداز کو شائقین اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے سراہا گیا تاہم سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا، بعض نے اسے پاکستانی ٹیم کی توہین بھی قرار دیا۔عثمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم تیسرے ٹیسٹ کے دوران اس حوالے سے ا آپس میں خاصا مذاق کرتے رہے تھے، لہٰذا جب میں ففٹی تک پہنچا تو میں نے بھی جشن کیلیے اسی انداز کو منتخب کیا، میں نے صرف تفریح کی خاطر ایسا کیا، عثمان نے اس حوالے سے اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے…. ویسٹ انڈیز کے بعد ایک اور بڑی ٹیم کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک)ملائیشیا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔ ملائیشین کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ملائیشیا کی قومی کرکٹ ٹیم 7 سے 18 جنوری 2017 ءکو پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اپنے دورے کے دوران ملائیشین ٹیم مقامی کلبوںسے پریکٹس میچ کھیلے گی۔ ملائیشیا کی اس وقت رینکنگ میں 23 ویں نمبر پر ہے۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان پربین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے۔ جبکہ اس سے قبل زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرچکی ہے۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اب پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کے آنے کا راستہ کھل جائے گا۔ اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔

پاکستانی ٹیم ایک لاکھ ڈالر سے محروم …. کلین سویپ سے دو مزید گہرے زخم

سڈنی (ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی ہوگئی جس کے باعث پاکستان ایک لاکھ ڈالر سے بھی محروم ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو 220رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز اپنے نام کی ۔آسٹریلیا نے پاکستان کو جہاں سیریز میں کلین سوئپ کرکے پے درپے ناکامیوں سے چھلنی کیا وہیں دو گہرے زخم اور بھی دیے۔پاکستان کو سیریز میں ناکامی پر نہ صرف آئی سی سی کی چوتھی پوزیشن سے ہاتھ دھونے پڑ گئے بلکہ یکم اپریل تک ٹاپ فور میں نہ رہنے پر ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم سے بھی محروم کردیا۔ اس وقت بھارت بدستور ٹیسٹ ورلڈ نمبرایک پوزیشن پرموجود ہے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف کلین سوئپ کے بعد ددرجے ترقی پاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔جنوبی افریقا تیسرے اور انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ واش سے دوچار قومی ٹیم کا حیرت انگیز ریکارڈ

سڈنی (ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ شکست سے دوچار ہونے والی پاکستانی ٹیم نے لگاتار پانچ ٹیسٹ میچوں میں شکست کا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ کر مسلسل چھٹی شکست بھی اپنے نام کر لی۔ جیت کی آس لیے آسٹریلیا جانے والی مصباح الحق الیون نیوزی لینڈ میں ناقص کارکردگی کے بعد کینگروز کے دیس میں بھی ناکامیوں کے گرداب سے نہ نکل سکی اور آسٹریلیا نے پاکستان کو مسلسل چوتھی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ یہ پاکستان کی ٹیسٹ میچوں میں لگاتار چھٹی شکست ہے جہاں پہلے پاکستان کو کبھی بھی مسلسل اتنے ٹیسٹ میچوں میں شکست نہیں ہوئی۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ناکامی کے بعد نیوزی لینڈ سے کلین سوئپ ہوا اور پھر آسٹریلیا نے بھی اپنے پڑوسی ملک کی پیروی کرتے ہوئے مہمان ٹیم پر 3-0 سے ہاتھ صاف کیا۔ اس سے قبل 1999-2000 میں پاکستان کو مسلسل پانچ ٹیسٹ میچوں شکست ہوئی تھی جو سب سے بدترین ریکارڈ تھا جب آسٹریلیا سے تین اور سری لنکا سے دو میچوں میں ہارنا پڑا تھا۔ یہ پاکستان کی آسٹریلیا میں لگاتار 12ویں ٹیسٹ میچ میں شکست اور چوتھی ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ ہے۔ اس سے قبل 1999-2000 میں وسیم اکرم، 05-2004 میں انضمام الحق، 10-2009 میں محمد یوسف اور اب چھ سال بعد مصباح الحق کی زیر قیادت پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز میں کلین سوئپ ہوا۔ پاکستان نے آسٹریلیا میں بارہ سیریز کھیلیں جس میں سے تین سیریز ڈرا ہوئیں اور نو ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ گزشتہ آٹھ سیریز میں آسٹریلیا نے اپنے دیس میں پاکستان کو مسلسل شکست دیتے ہوئے اپنی سرزمین پر آو¿ٹ کلاس کر دیا ۔