خفیظ کا متبادل کون ہوگا؟ اہم نام منظر عام پر

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے متبادل کی تلاش شروع کردی، بابر اعظم کو آل راو¿نڈر بنانے کی تیاریاں بھی ہونے لگیں، نوجوان کرکٹر نے برسبین میں بائیومکینک ٹیسٹ دیدیا تاہم ایکشن کلیئر ہونے پر بولنگ بھی کرنے لگیں گے۔سال میں دوسری بار بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے کی وجہ سے محمد حفیظ 12ماہ کی پابندی کا شکار ہوئے،دورہ انگلینڈ میں بطور بیٹسمین فارم پر سوالیہ نشان لگنے کے بعد فٹنس مسائل نے بھی انھیں گھیر لیا، ایکشن کلیئر ہونے کے بعد آل راو¿نڈر حفیظ ون ڈے اسکواڈ میں بطور16ویں کھلاڑی شامل کئے گئے تو کینگروز کیخلاف سیریز میں کارکردگی ناقص رہی، صرف ایک اننگز میں قابل ذکر بیٹنگ کرتے ہوئے 72رنز بنائے، دیگر میچز میں باہر جاتی گیندوں کو چھیڑنے کی دیرینہ بیماری کے سبب ناکام رہے۔ بطور بولر پوری سیریز میں حفیظ ایک وکٹ بھی نہ حاصل کرپائے، ان حالات میں پی سی بی مستقبل کیلئے کسی نوجوان آل راو¿نڈر کو تیار کرنا چاہتا ہے، قبل ازیں حارث سہیل کو موزوں سمجھا جارہا تھا لیکن وہ فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے۔ادھر اب پی سی بی کی نگاہیں بابر اعظم پر مرکوز ہیں، انھوں نے ایڈیلیڈ سے برسبین جا کر آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا جس کی رپورٹ 15 دن تک موصول ہو جائیگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ترقی کا ایک اور موقع

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بنگلہ دیش کےخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریزمیں کلین سوئپ کرکے پاکستان کی جگہ پانچویں نمبرپر پہنچنے والی کیوی ٹیم کے سرپر ایک بارتنزلی کا خطرہ منڈلانے لگاہے۔نیوزی لینڈکومارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کی میزبانی کرنی ہے جس میں اس کی فتح کے امکانات انتہائی معدوم دکھائی دیتے ہیں۔نیوزی لینڈنے1992 میں جنوبی افریقہ کی انٹرنیشنل کرکٹ واپسی کے بعد سے اپنے ملک میں پروٹیزکے کھیلی گئی ساتوں ٹیسٹ سیریزمیں شکست کھائی ہے۔کیویز کے دیس میں کھیلی گئی گزشتہ سات ٹیسٹ سیریزمیں نیوزی لینڈنے جنوبی افریقہ کیخلاف20 ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک ہی فتح حاصل کی پروٹیزکسی بھی مارجن سے نیوزی لینڈکو ہرانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو کیویز ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوجائے گی جس کا براہ راست فائدہ پاکستان ٹیم کو ہوگا جو ایک درجہ ترقی پاکرواپس دوبارہ پانچویں نمبرپر آجائیگی تاہم اسے یہ پوزیشن بچانے کیلئے دورہ ویسٹ انڈیزمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرناہوگا۔

شاہ محمود قریشی اور ایاز صاد ق کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ ، شاہ محمود قریشی نے ایاز صادق کو وزیراعظم نوازشریف اور ان کے وزراءکے بیانات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرلیا ۔اتوار کے روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ٹیلی فو ن رابطہ کیا جس میں انہوں نے سردار ایاز صادق سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف اور تین وزراءوزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے بیانات دے کر معاملے کو سلجھانا یا مزید بگاڑنا چاہتے ہیں ،اگر حکومت اپوزیشن سے افہام و تفہیم چاہتی ہے تو سپیکر ایاز صادق آج (پیر کو) حکومت سے علیحدہ اور اپوزیشن سے علیحدہ ملاقات کریں اور ان کے تحفظات دور کریں اور منگل کے روز مشترکہ اجلاس بلوائیں۔ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ آپ بطور سپیکر وزیراعظم اور وزراءکو بیانات دینے سے روکیں تاکہ صورتحال مزید پیچیدہ نہ ہو ۔

قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس …. سیاسی حلقوں میں بگدڑ مچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس (آج)پیر کو دوبارہ شروع ہوگا جبکہ سپیکرایاز صادق نے بھی پیر کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلا رکھا ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف کیخلاف تحریک استحقاق کو ایوان میں لانے اوراس پر اظہار خیال کے بارے میں سپیکر سے تبادلہ خیال اور حکمت عملی طے کی جائے گی، تحریک استحقاق پر مشاورت کیلئے تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس (آج) پیر 30جنوری کو شام چار بجے دوبارہ سے شروع ہو گا جس میں قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی پوری کوشش ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں ہونیوالے گزشتہ تصادم کی بھڑکی ہوئی آگ کو ٹھنڈا کرسکیں ۔اس حوالے سے ایازصادق نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا بھی اجلاس طلب کررکھا ہے جس میں پارلیمنٹ میں ہونیوالے ہنگامے سمیت وزیراعظم نوازشریف کیخلاف تحریک استحقاق ایوان میں لانے اوراس پر اظہار خیال کر نے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی جبکہ ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے بھی کہا ہے کہ وہ پیر کو اجلاس میں لازمی شرکت کریں ، ان کی موجودگی بہت ضروری ہے ۔اس کے علاوہ تحریک استحقاق پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے لیڈروں کے درمیان آپس میں مشاورتی اجلاس بھی متوقع ہے تاکہ پرامن ماحول میں اپوزیشن ، وزیراعظم کیخلاف تحریک استحقاق پر حکمت بنا سکے اور معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جاسکے ۔

بابر اعظم کا کرکٹ میں الگ انداز

لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کو بیٹنگ میں کامیابی کے بعد باﺅلنگ کے جوہر دکھانے کا بھی موقع دیا جانے کا امکان ہے، قومی ٹیم کے نئے ممکنہ آل راﺅنڈر نے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں واقع آئی سی سی لیب میں بالنگ ایکشن کا ٹیسٹ بھی دیدیا ہے ۔بابر اعظم قومی انڈر 19 ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں اوراس دوران و ہ بلے بازی کے ساتھ ساتھ گیند کروانے کا جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔ بابر انڈر 19 ٹیم میں آف سپن بالنگ کیا کرتے تھے لیکن ایکشن مشکوک ہونے کی وجہ سے پی سی بی کی جانب سے انہیں گیند کروانے سے منع کر دیا گیا تھا۔تاہم اب بابر اعظم نے آسٹریلیا میں قیام کے دوران برسبین جا کر آئی سی سی کی بائیو مکینکس لیب میں بالنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا ہے جس کی رپورٹ 15 روز تک موصول ہونے کا امکان ہے۔

وزرائے صحت خود بیمار پڑ گئے

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کے دونوں وزرائے صحت کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے باعث وہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے ترک وفد کے اعزاز میں دئیے گئے ناشتہ کی تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔نجی ٹی وی کے مطابق کا م کی زیادتی کی وجہ سے صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث دونوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایک دن کی رخصت لی ۔بتایا گیا ہے کہ اسی وجہ سے دونوں وزراءصحت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ترک وفد کے اعزاز میں دئیے گئے نا شتہ کی تقریب میں بھی شریک نہ ہوئے ۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی

لاہور (ویب ڈیسک ) آئی سی سی کی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے قائم ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے آخر کار لاہور کا دورہ کرلیا۔ جہاں پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر سیکیورٹی حکام سے ملاقات کی۔ انہیں خصوصی پروٹوکول بھی دیا گیا جس سے وہ کافی خوش دکھائی دیئے۔اگرچہ جائلز کلارک نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی فوری واپسی کے بارے میں کوئی آسرا نہیں دیا مگر یہ امید ضرور دلادی کہ اچھا وقت لوٹنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ ” یہاں کے انتظامات سے میں کافی متاثر ہوا ہوں، صورتحال سے متعلق کوئی بھی فیصلہ تو سیکیورٹی ماہر ہی کرسکتا ہے میں سیکیورٹی ماہر نہیں لیکن جس طرح کے انتظامات میں نے دیکھے ہیں، ان سے کافی متاثر ہوا ہوں“۔جائلز کلارک نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کے بورڈ فیصلے کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

وزیراعظم فحش ماڈل…. اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی

واشنگٹن /لندن (ویب ڈیسک ) بسا اوقات زبان وبیان کی انتہائی معمولی لغزش کسی بڑے واقعے اور غیرمعمولی تبدیلی کا ذریعہ بن جاتی ہے۔ اک نقطے نے محرم سے مجرم بنادیا کی بات بھی اسی لیے ضرب المثل کا درجہ حاصل کرچکی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تاج پوشی کے بعد وائٹ ہاﺅس کی نئی نویلی اور اجلی حکومت پر اپنی تشکیل کے پہلے ہی ہفتے ایک ایسا بد نما داغ لگا ہے جس نے وائیٹ ہاس کو بھی محرم سے مجرم بنا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاﺅس کی جانب سے ایک حرف کی غلطی نے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اور اچھی خاصی سیاست دان کو برطانیہ کی شہرت یافتہ فحش فلموں کی اداکارہ بنا کررکھ دیا۔ وائیٹ ہاﺅ س کی اس معمولی غلطی نے امریکی انتظامیہ کو غیر معمولی پشیمانی سے دوچار کیا ہے۔ حال ہی میں جب برطانوی وزیراعظم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تفصیل ملاقات کے بعد بیرون ملک دورے کے اگلے پڑا ترکی کے لیے نیویارک کے ہوائی اڈےسے خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہونے والی تھیں کہ وائیٹ ہاس کی طرف سے ایک بیان شائع کیا گیا۔بیان کی دیگر تفصیلات سے قطع نظر اس میں محترمہ تھریسا مے کے نام کے انگریزی ہجے میں ایک حرفh کی کمی رہ گئی تھی۔ اس حرف کی کمی نے تھریسا مے کو Teresa بنا دیا۔ وائیٹ ہاﺅ س کے مشیروں کی اس یک حرفی غلطی نے امریکی انتظامیہ کو حد درجہ شرم سار کیا ہے اور وہ اب اس کی وضاحتیں کرتے پھر رہے ہیں۔ Teresa برطانیہ ہی کی ایک فحش اداکارہ ہے اور وہ بھی کافی شہرت رکھتی ہے۔ تھریسا مے کے نام میں پروف کی غلطی کے بعد امریکی انتظامیہ کی طرف سے وضاحتیں کی جا رہی ہیں کہ ایسا ارادی طورپرہرگز نہیں کیا گیا بلکہ ٹائپنگ میں پروف کی غلطی رہ جانے سے ہوا ہے۔جریدہ ڈیلی ٹیلیگراف نے بھی وائیٹ ہاﺅ س کی پریشانی اور پیشمانی کا تذکرہ کرتےہوئے امریکی انتظامیہ کا دفاع کیا ہے۔ ٹیلیگراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ تھریسا مے کے نام کے ہجے غلط لکھے گئے ہیں بلکہ مئے کے وزارت عظمی کا منصب سنھبالنے کے بعد کئی اخبارات اور ٹیلی ویژن چینل یہ غلطی کرچکے ہیں۔

عامر خان کے گھر سے افسوسناک خبر

ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اپنی فیلڈ میں بہت ہی مقبول ہیں لیکن ان کے بھائی فیصل خان بولی وڈ میں زیادہ نام نہیں کماسکے وہ چند ہی فلموں میں نظر آئے اس کے بعد منظر سے غائب ہوگئے۔ایک رپورٹ کے مطابق فیصل شیزوفرینا کے مریض ہیں یہ ایک قسم کی دماغی بیماری ہے جس میں انسان کا رویہ،جذبات سب کچھ متاثر ہوتے ہیں۔بھارتی میڈیا میں ان کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق ان کی گھریلو زندگی بہت زیادہ تنازعات کا شکار ہے آئے ان کے بارے میں چند باتیں آپ کوبتاتے ہیں۔ فیصل خان کا کہنا ہے کہ ان کا فلم انڈسٹری میں کوئی قریبی دوست نہیں ہے،اور کوئی انہیں ان کی پریشانیوں سے باہر نہیں نکال سکتا۔ایک انٹرویو کے دوران فیصل خان نے یہ واضح کردیا تھا کہ انہیں کوئی ذہنی بیماری لاحق نہیں ہےاگر وہ ذہنی عارضے میں مبتلا ہوتے تو کسی بھی فلم میں کام نہیں کرسکتے تھے،ان کےبارے میں یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں کہ ان کے بھائی عامر ان کی اس حالت کے ذمہ دار ہیں ،عامر نے بھائی کی کسٹڈی کے لیے اپنے والد کے ساتھ قانونی جنگ بھی لڑی تھی۔

ماہرہ خان کی ہریتک روشن کو حیرت انگیز شکست

ممبئی (ویب ڈیسک ) ریلیز کے تیسرے دن بھی’ رئیس‘ کی بیٹری فل چارج ہے،باکس آفس پر 60 کروڑروپے کمالئے،’قابل‘ کی کمائی 37کروڑ روپے رہی۔ریتک روشن اور یمی گوتم کی نئی بالی ووڈ فلم ’قابل‘ نے باکس آفس پر کچھوے کی چال چلتے ہوئے بھارت میں اب تک تین دنوں میں صرف38اعشاریہ 87کروڑ روپے ہی کماسکی۔دوسری جانب کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے کنگ خان اداکاری کا میدان ہویا حقیقی زندگی کی کوئی پرفارمنس،اپنے فینز کو بھرپور انداز میں محظوظ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔حال ہی میں شاہ رخ خان نے نئی بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ کی تشہیری مہم کے حوالے سے کالج میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران اپنے فینز کے ساتھ مشہور گانے ’چھمک چھلو‘پر دلچسپ ڈانس فارم کرکے جہاں سماں باندھ دیا وہیں شائقین کو بھی خوب محظوظ کیا۔