احمد شہزاد کے ستارے گردش میں

اسلام آباد (ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کے ستارے گردش میں ، لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن نے ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے اپنی دونوں ٹیموں میں ٹیسٹ بلے باز کو شامل کرنے سے انکار کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ریجنل کرکٹ ایسو سی ایشن نے 8جنوری سے شروع ہونیوالے پی سی بی ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں احمد شہزاد کو اپنی ٹیموں میں شامل کرنے سے انکار کر دیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں احمد شہزاد کو لاہور کی جانب سے ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر اسلام آباد ریجن ٹیسٹ کرکٹرپرمہربان ہو گیا جس نے احمدشہزادکو ون ڈے ٹورنامنٹ کیلئے اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا جہاں وہ ر یجنل ون ڈے ٹو رنامنٹ میں اسلام آباد کی جانب سے بطور گیسٹ پلیئر کھیلیں گے۔ ذرائع کے مطابق احمد شہزادکوحسن علی کی جگہ اسلام آباد کے سکواڈمیں شامل کیا گیا ہے جو قومی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہونے کے باعث آسٹریلیا روانہ ہو رہے ہیں۔ احمد شہزاد ڈومیسٹک ون ڈے اور ٹی 20 کپ میں لاہورکی دونوں ٹیموں کی نمائندگی کرتے رہے ہیں لیکن لاہور کی جانب سے انہیں اپنے سکواڈ میں شامل نہ کئے جانے پر مختلف حلقوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ ریجنل ون ڈے ٹورنامنٹ 8جنوری سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلا جائیگاجس میں 8بہترین ریجن کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

آسٹریلوی سر زمین پر اظہر علی کا ایک اور اعزاز اپنے نام

سڈنی(ویب ڈیسک)پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں 71 رنز کی اننگز کھیل کر آسٹریلین سرزمین پر ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔اظہر علی سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن اظہر علی وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں رن آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹے لیکن اس اننگز کے دوران انہوں نے ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو کوئی پاکستانی نہ کر سکا۔اظہر اب آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی پانچ اننگز کے دوران 395 رنز بنا چکے ہیں اور اس کےساتھ ہی آسٹریلیا میں ایک سیریز کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ محسن حسن خان کے پاس تھا جنہوں نے 9 اننگز میں 390 رنز بنائے تھے اور ان کا سب سے بڑا اسکور 152 رنز تھا۔ اس فہرست میں تیسرا نام ظہیر عباس کا ہے جنہوں نے چھ اننگز میں 343 رنز بنائے جبکہ قاسم عمر نے نو اننگز میں 327 اور ظہیر عباس ہی نے ایک اور سیریز کی 9 اننگز میں 323 رنز بنائے تھے۔

جان سے ظالماتک ….ماہرہ اور شاہ رخ بارے انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ‘رئیس’ کا دوسرا گانا ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی شاندار کیمسٹری یقیناً سب کا دل جیت لے گی۔اس سے قبل فلم ‘رئیس’ کا گانا ‘لیلا میں لیلا’ ریلیز کیا گیا تھا، جس میں سنی لیون نے اپنے شاندار ڈانس سے تمام توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی تھی، اس گانے کو اب تک 50 ملین کے قریب شائقین دیکھ چکے ہیں۔اور اب نیا رومانوی گانا ‘ظالما’ ریلیز کیا گیا ہے، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ ماہرہ خان بھی جلوہ گر ہوئیں، تاہم یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس گانے میں تمام توجہ شاہ رخ کے بجائے ماہرہ خان کو ملے گی۔شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اسے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور لکھا، ‘جان سے ظالما تک، امید ہے آپ سب کو گانا پسند آئے گا’۔واضح رہے کہ فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ جبکہ نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا اہم کردار ادا کیا ہے۔فلم ‘رئیس’ 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سیلفی بنانے والوں کیلئے افسوس ناک خبر

سکھر(ویب ڈیسک)سکھر میں ایک شخص سیلفی لیتے ہو ئے دریائے سندھ میں گر گیا، گرنے والے شخص کی شناخت آصف جمیل کے نام سے ہو ئی ہے۔پولیس کے مطابق سکھر کے لینس ڈاﺅن پل پر سیلفی لیتے ہوئے ایک شخص دریائے سندھ میں گرگیا۔ دریا میں گرنے والا آصف جمیل اہلیہ کے ہمراہ دریا پر تفریح کی غرض سے پل پر آیا تھا۔ اندھیرے کے باعث نعش کی تلاش کا کام صبح تک روک دیا گیا ہے۔

پاک فوج کا اچانک اہم اعلان ….لینڈ مافیا میں کھلبلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جعلی ویب سائٹس کے ذریعے ڈی ایچ اے کی جعلی بکنگ کر نیوالوں کیخلاف پاک آرمی کا سخت کاروائی کا فیصلہ ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کچھ جعلساز ویب سائٹ کے ذریعے رقم بنوانے کیلئے ڈی ایچ اے کی جعلی بکنگ کے مرتب ہو رہے ہیں ۔ان کیخلاف سخت کاروائی کیجائیگی ۔ترجمان کے مطابق ڈی ایچ اے جب کوئٹہ پراجیکٹ لانچ کریگا تو صرف آئی ایس پی آر اس کو تشہیر کریگا ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا انڈین آرمی چیف کو منہ توڑ جواب…. سرحد پار کھلبلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسا دعویٰ کر کے انڈین آرمی چیف خود کو دھوکادے رہے ہیں۔ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اور اس کیلئے مکمل تیار بھی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی عدالت سب سے بڑے کیس کا فیصلہ پیر کو سنائے گی

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ملک جس طرح چل رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، ہماری تاریخ میں طاقتور مجرم کا احتساب نہیں ہوتا اس لیے پاناما کیس ملک کی تاریخ کا سب سے اہم مقدمہ ہے، عدالت میں اصل معاملہ جمعے کو اٹھایا جائے گا اور یہ کیس پیرتک ختم ہوجائے گا جب کہ سپریم کورٹ کے روزانہ سماعت کے فیصلے کی تعریف کرتا ہوں۔ حکومتی رہنماو¿ں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ اپوزیشن ثبوت پیش نہیں کرسکی حالانکہ ثبوت اکٹھے کرنا اپوزیشن نہیں اداروں کا کام ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ حکومت 8 ماہ سے شریف خاندان کی کرپشن کو بچارہی ہے تاہم ہمارا کیس یہ ہے کہ نواز شریف نے یہاں سے پیسہ منی لانڈرنگ کیا، نواز شریف نے بچوں کا پیسہ باہر بھجوا کر بچوں کا نام لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما انکشافات کے بعد متضاد بیانات سامنے آئے ہیں اور کہانیاں بدلنا شروع ہوگئیں، پہلے قطری شہزادہ آیا اب دیکھتے ہیں کونسا شہزادہ آتا ہے تاہم قطری شہزادے کو مشورہ ہے اگر جیل سے بچنا چاہتے ہو توعدالت نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ موٹو گینگ کی جھوٹ بول بول کر شکلیں بدل گئیں ہیں، وزرا طوطوں کی طرح کہتے ہیں ثبوت نہیں دیے جب کہ کابینہ ملک چلانے کے بجائے سپریم کورٹ میں بیٹھی ہے۔عمران خان نے کہا کہ عدالت جوبھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا تاہم موٹوگینگ کی غلط بیانیوں کے بعد ہمیں صورتحال واضح کرنے کے لیے پریس کانفرنس کرنا پڑتی ہے جب کہ وکیل تبدیل کرنے سے کمزورکیس بہتر نہیں ہوسکتا۔

اسپاٹ فکسنگ ….بھارتی کرکٹ بورڈ کو بڑا دھچکا

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ قانونی بلوں کی مد میں100کروڑ روپے خرچ کرنے کے باجود سپریم کورٹ میں مقدمہ ہار گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بی سی سی آئی نے2013 آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے مقدمے کی کارروائی کے دوران 100 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے کی کارروائی میں بورڈ نے یومیہ 9لاکھ روپے مختلف سطح پر خرچ کیے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز سپریم کورٹ کے فیصلے تک 2013 سے چلنے والے مقدمے کی 91 سماعتیں ہوئی تھیں۔

الزام خان اور قلابازی خان کیلئے خطرہ ….تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں دانیال عزیز اور مائزہ حمید نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج خود کو الزام خان اور قلابازی خان تسلیم کرلیا ‘ بدعنوانی کے علمبردار اپنے صوبے کی حالت دیکھیں‘ پی ٹی آئی کے وکلا نے تسلیم کیا کہ جو ثبوت انہوں نے پیش کئے وہ اخباری تراشے اور مذاق ہیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات وہیں کی وہیں کھڑی ہے۔ دن بدن بات ثابت ہوتی جارہی ہے کہ حکومتی موقف درست ہے۔ عمران خان نے کل خود کہا کہ ان کا کام الزام لگانا ہے۔ عمران خان نے خود کو آج الزام خان اور قلابازی خان تسلیم کرلیا ہے اور عوام نے عمران خان کو پہچان لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلاءنے تسلیم کیا کہ جو ثبوت انہوں نے پیش کیا ہے وہ مذاق ہے۔ سیاسی مقاصد کی خاطر عمران خان ثبوت ہونے کا دعویٰ کرتے رہے اور عدالت میں کیس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کرپشن کی بات کرتے ہیں تو کے پی کے میں کرپشن کا حال سب کے سامنے ہے۔ عمران خان نے کے پی کے میں احتساب کمیشن کے سربراہ کو فارغ کیا اور اب بدعنوانی کے خاتمے کے علمبردار اپنے صوبے کی حالت دیکھیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ مائزہ حمید نے کہا کہ سماعت میں تحریک انصاف نے ای میلز کے سہارے لئے اور عمران خان مسلم لیگ ن کو 2018 کے انتخابات میں اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کشمیر بارے اہم اعلان ….مودی کی نیندیں حرام

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور شناخت ہے، جنت نظری وادی کو اس طرح جلتا نہیں دیکھ سکتے،م کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،بین الاقوامی اداروں کی توجہ اس جانب مبذول کراتے رہیں گے، کشمیری جس بہادری اور عزم کے ساتھ قابض افواج کا جواں مردی سے مقابلہ کر رہے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کشمیری نوجوان کشمیر کی تاریخ میں نیا باب رقم کر رہے ہیں ، اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر خوشی اور غم میں ان کے ساتھ شریک ہیں، ہم نے کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لے مختلف ممالک میں وفود بھیجے،کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھایا، کشمیر کو اس طرح جلتا نہیں دیکھ سکتے اور حق اور سچ کی آواز گولیوں سے نہیں دبائی جا سکتی، دنیا جاتی ہے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے اور کون نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرنا ہوگا ۔ وہ جمعرات کو کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی پارلیمانی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سیمینار کا بروقت انعقاد کیا گیا‘ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور شناخت ہے‘ کشمیر کے نوجوان آزادی کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔ سیمینار سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے راہیں تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد نوجوانوں میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف ملکوں میں نمائندہ بھیجے ۔پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جنرل اسمبلی میں میں نے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا۔ کشمیر کو جلتا ہوا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ استصواب رائے سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حقوق دیئے جاسکتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ کشمیر کا ہے۔ ستر سال سے جاری کشمیریوں کی جدوجہد کو طاقت سے نہیں دبایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیریوں میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ سیمینار مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل گزشتہ سات دہائیوں سے زیر التواءہے ۔بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ گزشتہ تین سال میں مسئلہ کشمیر پر درجنوں قراردادیں پیش کی گئیں ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی قوانین کو کالا قانون قرار دیا ہے۔ بھارت کشمیریوں کا قتل عام فوری بند کرے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ینگ پارلینمٹرین کی جانب سے فورم کے انعقاد کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ کشمیری حق خود ارادیت کے لئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔ بھارتی فوج کشمیریوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ سیمینار میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز‘ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق‘ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب‘ آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔