Tag Archives: selfie

سیلفی نے سعودی نرس کو کوڑے کھلوادیئے مگر کیسے ؟؟

مکة المکرمہ (خصوصی رپورٹ) سعودی عرب کی اپیل کورٹ نے نرسوں کی تصاویر لینے والی سعودی نرس کو 15 دن قید اور 50 کوڑوں کی سزا سنادی۔ مکہ کی اپیل کورٹ ہسپتال کی نرس کو اپنے موبائل سے اپنے ساتھ کام کرنے والی 4 نرسوں کی تصاویر بنانے نے کے جرم میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔ ہسپتال کی سیکشن ہیڈ نے سزا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نرس کو ایسا کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ نرسوں نے اپنی ساتھی نرس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔

سیلفی کے شوقین افراد کیلئے زبردست چیز آگئی

لاہور(نیٹ نیوز)امریکی نوجوان نے سیلفی کے شوقین افراد کے لیے 10 فٹ لمبی جدید ترین سیلفی سٹک متعارف کروادی جس کی مدد سے گروپ سیلفی لینے کو مزید آسان بنا دیا گیا۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے ٹیرینس کیلی مین نامی ایک شخص نے 10فٹ لمبی سیلفی سٹک بنائی ہے جس کے ذریعے درجنوں افراد ایک ساتھ گروپ سیلفی بآسانی لے سکیں گے ۔

سیلفی بنانے والوں کیلئے افسوس ناک خبر

سکھر(ویب ڈیسک)سکھر میں ایک شخص سیلفی لیتے ہو ئے دریائے سندھ میں گر گیا، گرنے والے شخص کی شناخت آصف جمیل کے نام سے ہو ئی ہے۔پولیس کے مطابق سکھر کے لینس ڈاﺅن پل پر سیلفی لیتے ہوئے ایک شخص دریائے سندھ میں گرگیا۔ دریا میں گرنے والا آصف جمیل اہلیہ کے ہمراہ دریا پر تفریح کی غرض سے پل پر آیا تھا۔ اندھیرے کے باعث نعش کی تلاش کا کام صبح تک روک دیا گیا ہے۔