تازہ تر ین

کراچی میں غیر قانونی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیر قانونی ادویات بنانے والی فیکٹری کو بےنقاب کرتے ہوئے خام مال، تیار شدہ ادویات اور مشینری برآمد کرلی۔

 

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ملیر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں دواسازی کے دھندے کی حامل جعلی فیکٹری کو بے نقاب کیاگیا،
کارروائی کے دوران ملزم فیصل شاہد کو موقع پر گرفتار کیا گیا جوکہ فیکٹری کا مالک اور آپریٹر نکلا۔

 

چھاپے میں بڑی مقدار میں خام مال، تیار شدہ ادویات اور مشینری برآمد کی گئی۔ برآمد شدہ سامان قانونی تقاضوں کے مطابق تحویل میں لینے کے بعد ڈریپ حکام کے حوالے کردیاگیا۔

حکام نے جعلی ادویات تیار کرنے کے گھناؤنےکام میں ملوث دیگر افراد کی تلاش شروع کردی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain