تازہ تر ین

بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے بیٹی کی سپرنٹنڈنٹ جیل کے نام تحریری درخواست

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کی بیٹی نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے نام تحریری درخواست جمع کرانے کی کوشش کی، تاہم جیل حکام نے درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

وکیل چوہدری اویس یونس درخواست لے کر اڈیالہ جیل پہنچے اور مؤقف اختیار کیا کہ وہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر دوسری مرتبہ جیل آئے ہیں تاکہ ملاقات کے حوالے سے باقاعدہ رپریزنٹیشن رپورٹ جمع کرا سکیں۔

چوہدری اویس یونس کے مطابق جیل انتظامیہ کا درخواست وصول نہ کرنا غیر قانونی عمل ہے اور یہ پرزنر رولز کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ اقدام نہ صرف قانونی تقاضوں کے منافی ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مبشرہ مانیکا کی والدہ سے ملاقات کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود جیل حکام کی جانب سے رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو چاہیے کہ وہ قانون کے مطابق درخواست وصول کریں اور اس پر کارروائی کریں۔

وکیل کے مطابق درخواست بذریعہ ڈاک بھی سپرنٹنڈنٹ جیل کو ارسال کردی گئی ہے تاکہ کسی قسم کا قانونی ابہام باقی نہ رہے، جبکہ اس معاملے پر مزید قانونی کارروائی بھی زیر غور ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain