تازہ تر ین

عید الاضحیٰ؛عارضی مکینیکل جھولوں کی تنصیب پر پابندی عائد

عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کے پیشِ نظر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے باغات میں عارضی مکینیکل جھولوں کی تنصیب پر پابندی عائد کر دی۔
ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد کے مطابق صرف وہی جھولے نصب کرنے کی اجازت ہوگی جو مستقل بنیادوں پر لگے ہوں اور ان کے پاس باقاعدہ فٹنس سرٹیفکیٹ موجود ہو۔
ڈی جی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں پی ایچ اے کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں گے اور افسران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی ایجنسیاں اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر جھولا حفاظتی معیار پر پورا اترتا ہو۔
پی ایچ اے حکام نے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 

پی ایچ اے کا عملہ عید کے دوران باغات میں صفائی کے خصوصی انتظامات بھی یقینی بنائے گا تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain