Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (این این آئی) انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی(ای پی اے) نے انسداد سموگ سے متعلق سال 2025-26 کا تقابلی ڈیٹا جاری کر دیا۔ اعداد و
    شمار کے مطابق رواں سال ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 30 کروڑ 51 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف 5 ہزار 461 مقامات سیل کیے گئے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سیلنگ کارروائیوں میں اڑھائی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران آلودگی پھیلانے والے ایک ہزار 467 یونٹس مسمار کیے گئے جبکہ اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتی یونٹس کی ایک لاکھ ایک ہزار 159 انسپیکشنز مکمل کی گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔ پنجاب بھر میں میرج ہالز، بینکوئٹ ہالز اور مارکیز کے خلاف بھی سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکشن ہڈ کی تنصیب کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد مزید رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سیکشن ہڈ کے بغیر چلنے والے میرج ہالز کو بند یا سیل کیا جائے گا اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ اعداد و شمار کے مطابق سکشن ہڈز کی تنصیب کے لیے 4 ہزار 256 مقامات کا دورہ کیا گیا، ایک ہزار 163 مقامات پر ہڈز نصب کیے گئے جبکہ 820 مقامات سیل کیے گئے۔ صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائیوں میں 17 کروڑ 13 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ پلاسٹک کے خلاف کریک ڈائون میں 3 کروڑ 15 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.7 گنا زیادہ ہے۔ پنجاب کے تمام 40 اضلاع میں ایک ہفتے کے دوران 577 اینٹی پولوشن ایکشنز کیے گئے، جن کے دوران ٹیموں نے 7 ہزار 203 فیلڈ وزٹس کیے اور 607 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ قانون شکنوں پر ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے، 483 املاک و صنعتی یونٹس سیل کیے گئے، 30 مقدمات درج ہوئے جبکہ 64 غیر قانونی ڈھانچے مسمار کیے گئے۔ صنعتی شعبے میں ایک ہزار 661 وزٹس کے دوران 105 کارروائیاں کی گئیں جبکہ اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف 137 ایکشنز کیے گئے اور 12 ہزار 906 کلو گرام ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔ لاہور 181 اینٹی پولوشن ایکشنز اور 180 املاک سیل کرکے صوبے بھر میں سرفہرست رہا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کسانوں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگا کر ماحول خراب نہ کریں، اور سموگ کے خلاف اس جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ

      پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری

      کراچی میں20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.