Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور، آٹے کی قیمت میں20 روپے فی پیک اضافہ ، شہری پریشان
    • ستھرا پنجاب اتھارٹی 41 اضلاع میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والی قیمتی مشینری گاڑیاں کھٹارہ
    • صحت صرف انتظامی نہیں، قومی سلامتی کا بھی اہم مسئلہ : سید مصطفی کمال
    • پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری
    • ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
    • پنجاب حکومت کی سی ڈی ڈی میں نیا کائونٹر نیریٹوونگ قائم کرنیکا فیصلہ
    • پی سی بی کا میڈیا رائٹس معاہدہ ختم کرنیکا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست نمٹا دی گئی
    • میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبر سلپس جاری
    • چھوٹے کاروبار’ ہائوسنگ کیلئے قرضوں کی حد 50لاکھ کرنے کی تجویز
    • لاہور ہائیکورٹ، پنڈی انتظامیہ کو تاجروں کا کاروبار بلاجواز بند نہ کرانے اور بندش پر سبسڈی دینے کا حکم
    • تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر صوبے بنائے جائیں: علی ظفر
    • لاہور ہائیکورٹ بار کو حکومت پنجاب کی جانب سے 5کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک جاری
    • آلودہ ترین شہروں میں لاہور چوتھے نمبر پر رہا
    • اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑ گیا کراچی کا شہری زیرحراست
    • سرجیکل ڈسپوزیبلز کی خریداری میں من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ تیار
    • گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1367 ٹریفک حادثات 714 افراد زخمی 24
    • نئی دہلی میں 6ہفتوں کیلئے تعمیراتی کام پر پابندی
    • بیانات میں تضاد’عمرقید کے ملزم کو رہا کرنیکا حکم
    • رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنکے زیراہتمام ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب
    • سرکاری کالجز کو رواں سال الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی میں20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (این این آئی) سیاسی و سماجی رہنما  مشتاق الرحمان زاہد نے کراچی میں کے الیکٹرک کی جانب سے مبینہ طور پر 18 سے 20 گھنٹے تک جاری رہنے والی لوڈشیڈنگ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا قبلہ درست نہ ہوسکا اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ مشتاق الرحمان زاہد نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے باوجود 18 سے 20 گھنٹے تک بجلی کی بندش شہریوں کے لیے اذیت کا باعث بن چکی ہے۔ ایک طرف شہری سارا دن محنت مزدوری کے بعد گھروں کو واپس آتے ہیں تو دوسری جانب بجلی غائب ہوتی ہے، جس سے انہیں آرام میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ بچے اور خواتین بھی شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کے احکامات اور وزیراعظم کے اعلانات کے باوجود بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ ختم نہیں ہوسکا۔ ان کے مطابق کے الیکٹرک کو عوام کی مشکلات کا احساس نہیں اور وہ اپنی پالیسی پر قائم ہے، جس کا فوری حل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصبہ کالونی، اورنگی ٹاؤن، بنارس، منگھو پیر اور ایم پی آر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں 20، 20 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس کے باعث عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں اور شہری سراپا احتجاج ہیں۔ مشتاق الرحمان زاہد نے کہا کہ شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ شہریوں کے لیے ناقابل برداشت ہوچکی ہے، اس کا فوری تدارک ضروری ہے۔ ارباب اختیار کو چاہیے کہ عوام کی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی کی فراہمی معمول پر لانے کا پابند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کے معاملے کا مؤثر حل نکالا جائے اور اگر کمپنی عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ کراچی کے شہریوں کو بجلی کی قابلِ اعتماد فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ سیاسی و سماجی رہنما نے بالخصوص قصبہ کالونی اور اس کے اطراف میں 20، 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ طویل بجلی بندش کے باعث علاقے کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں، لہٰذا ارباب اختیار فوری مداخلت کرکے مسئلے کا مستقل حل نکالیں اور شہریوں کو اس اذیت سے نجات دلائیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری

      سیکورٹی خدشات زیارت کے جنگلات میں لگی آگ 3 روز بعد بھی بجھائی نہ جا سکی

      پنجاب میں ایچ آئی وی کے نئ رجسٹریشنز میں تشویشناک اضافہ گزشتہ سال سے 22فیصد زائد

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.