Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ستھرا پنجاب اتھارٹی 41 اضلاع میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والی قیمتی مشینری گاڑیاں کھٹارہ
    • صحت صرف انتظامی نہیں، قومی سلامتی کا بھی اہم مسئلہ : سید مصطفی کمال
    • پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری
    • ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
    • پنجاب حکومت کی سی ڈی ڈی میں نیا کائونٹر نیریٹوونگ قائم کرنیکا فیصلہ
    • پی سی بی کا میڈیا رائٹس معاہدہ ختم کرنیکا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست نمٹا دی گئی
    • میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبر سلپس جاری
    • چھوٹے کاروبار’ ہائوسنگ کیلئے قرضوں کی حد 50لاکھ کرنے کی تجویز
    • لاہور ہائیکورٹ، پنڈی انتظامیہ کو تاجروں کا کاروبار بلاجواز بند نہ کرانے اور بندش پر سبسڈی دینے کا حکم
    • تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر صوبے بنائے جائیں: علی ظفر
    • لاہور ہائیکورٹ بار کو حکومت پنجاب کی جانب سے 5کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک جاری
    • آلودہ ترین شہروں میں لاہور چوتھے نمبر پر رہا
    • اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑ گیا کراچی کا شہری زیرحراست
    • سرجیکل ڈسپوزیبلز کی خریداری میں من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ تیار
    • گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1367 ٹریفک حادثات 714 افراد زخمی 24
    • نئی دہلی میں 6ہفتوں کیلئے تعمیراتی کام پر پابندی
    • بیانات میں تضاد’عمرقید کے ملزم کو رہا کرنیکا حکم
    • رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنکے زیراہتمام ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب
    • سرکاری کالجز کو رواں سال الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی
    • خبرکے حوالے اگر افسران اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ من وعن شائع کریگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیکورٹی خدشات زیارت کے جنگلات میں لگی آگ 3 روز بعد بھی بجھائی نہ جا سکی

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں) بلوچستان کے ضلع زیارت میں دنیا کے دوسرے بڑے صنوبر (جونیپر)کے جنگل میں تین روزسے آگ لگی ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق 70 ایکڑ سے زائد رقبہ متاثر ہو چکا ہے۔علاقے میں مسلح شدت پسندوں اور سکیورٹی خطرات کی وجہ سے تین دن گزرنے کے باوجود آگ بجھانے کی کوئی کارروائی شروع نہیں ہو سکی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق حکام کا کہناہے کہ آگ 25 ستمبر کو ضلع زیارت کے علاقے کلی وام سرانہ کے پہاڑی سلسلے میں لگی۔ یہ علاقہ فیلہ غر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں کے جنگلات سرکاری ملکیت ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے پہلے دن بتایا کہ تقریبا دو ایکڑ رقبہ متاثر ہوا ہے۔ بعد میں محکمہ جنگلات نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے اندازہ لگایا کہ متاثرہ رقبہ 70 ایکڑ سے زیادہ ہے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ داخلہ اور دیگر حکام کو ایک مراسلہ بھی لکھا جس کے مطابق محکمہ جنگلات کا عملہ فورا موقع پر بھیجا گیا تھا لیکن علاقے میں 30 سے 40 مسلح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملیں جس پر انتظامیہ نے عملے کی جانوں کے تحفظ کے لیے اسے واپس بلا لیا۔ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر بلوچستان حکومت نے پاک فوج سے مدد مانگی ہے۔ حکومت نے فوج سے ہیلی کاپٹر یا فضائی معاونت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی بھی تاحال شروع نہیں ہو سکی۔رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات لورالائی ڈویژن کے کنزرویٹر محمد امین مینگل نے بتایا کہ آگ کے دو الگ واقعات پیش آئے ہیں۔ پہلی آگ تین روز پہلے لگی۔ وہ دوسرے دن خود بجھ گئی دوسری آگ اتوار کو اسی جگہ کے قریب لگی۔ ان کے مطابق یہ نسبتا زیادہ شدید ہے۔امین مینگل کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں متاثرہ رقبے کا درست اندازہ اب تک نہیں لگایا جا سکا۔ ان کے مطابق 27 ستمبر کی سیٹلائٹ تصاویر میں 70 ایکڑ سے زیادہ رقبہ متاثر دکھایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان جنگلات میں ہزاروں سال پرانے درخت ہیں۔ ان کے اندازے کے مطابق سینکڑوں درخت جل چکے ہیں۔ تاہم درست تعداد موقع کا جائزہ لینے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ امین مینگل نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کے پاس ہیلی کاپٹر یا ڈرون جیسی کوئی جدید سہولت نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عملہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر پیدل دشوار گزار پہاڑوں تک پہنچتا ہے۔ اوزار اور پانی خود اٹھا کر یا گدھوں اور خچروں پر لاد کر اوپر لے جایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے حالیہ عرصے میں ڈرون حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن اس کے لیے این او سی نہیں مل سکا۔ان کا کہناتھا کہ زیارت اور قریبی اضلاع سے محکمہ جنگلات کے اہلکار اور مقامی رضاکار بڑی تعداد میں آگ بجھانے کو تیار ہیں لیکن سکیورٹی خطرات کے باعث ضلعی انتظامیہ نے انہیں متاثرہ علاقے میں جانے سے روک رکھا ہے۔امین مینگل نے بتایا کہ پہلے دن بھی ٹیمیں روانہ ہوئی تھیں۔ انہیں یہ کہہ کر روک دیا گیا کہ سکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی۔ ضلعی انتظامیہ، ایف سی، پولیس اور پی ڈی ایم اے سے رابطہ جاری ہے۔ کلیئرنس ملتے ہی ٹیمیں پولیس اور ایف سی کی سکیورٹی میں روانہ ہوں گی۔
    جنگل آتشزدگی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری

      کراچی میں20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی

      پنجاب میں ایچ آئی وی کے نئ رجسٹریشنز میں تشویشناک اضافہ گزشتہ سال سے 22فیصد زائد

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.