راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی، جو تقریباً 55 منٹ تک جاری رہی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مجموعی حالات پر گفتگو کی۔ ملاقات کا وقت مکمل ہونے کے بعد دونوں کو جیل قواعد و ضوابط کے مطابق اپنے اپنے سیلز میں واپس منتقل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق رواں ماہ 15 ستمبر 2026 کو بھی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی تھی، جو 40 منٹ سے زائد جاری رہی تھی۔ اس وقت بھی ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی تھی۔
تازہ ملاقات کا دورانیہ سابقہ ملاقات کے مقابلے میں زیادہ رہا، تاہم ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں

