Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کیمروں کی مدد سے واسا کی لوہے کی جالیاں چوری کرنے والی گاڑی پکڑ لی گئی
    • کراچی، فائرنگ سے ڈاکٹر قتل اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • نیوٹان پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • پنجاب حکومت کاساتذہ کی کارکردگی کی نگرانی مزید سخت کر فیصلہ
    • معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم ابرار کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
    • ماہ اکتوبر میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والی خشکی سے وبائی بیماریاں پھیل گئی
    • اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، سابق پٹواری سمیت دو ملزمان گرفتار
    • تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے 5 افراد گرفتار، دا پر لگی رقم، 3 موبائل فون، گھڑیاں اور تاش کے پتے برآمد
    • چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ڈی جی نیفٹیک سندھ اور وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر یوتھ پروگرام برائے سندھ فہد شفیق صنعتکاروں کے ہمراہ ملاقات کر رہے ہیں۔
    • لاکھوں این سی پی گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کا مطالبہ
    • پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کا وفد گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کر رہا ہے۔
    • اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ 1930 مقدمات کے فیصلے کیے
    • جاز ورلڈ نے تیسری سہ ماہی میں 144.9 ارب روپے کی آمدن حاصل کی
    • دنیا کا بدترین بحران، سائبر حملے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کو نگلنے لگے
    • صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین آذربائیجان کے سفیر مسٹر عرفان داوودوف سے ملاقات کر رہے ہیں ۔
    • اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پر بحالی کا کام تیزی سے جاری
    • لاہور،انسداد پولیو مہم جاری، 21لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا دیئے گئے
    • اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پر بحالی کا کام تیزی سے جاری
    • چوہدری شافع حسین کا آذربائجان کے سفارت خانے کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب حکومت کاساتذہ کی کارکردگی کی نگرانی مزید سخت کر فیصلہ

    By Khabrain Newsنومبر 8, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(شاہد ملک سے) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کارکردگی، حاضری، تدریسی معیار اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کی نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے تقریبا 60 ہزار 15 اسکولوں کو جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام کے تحت لانے کے لیے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت سرکاری اسکولوں کے ساتھ پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن (PEF) اور پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹوز مینجمنٹ اتھارٹی (PEIMA) کے تحت چلنے والے اسکول بھی شامل ہوں گے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نئی ہدایات کے مطابق 2 نومبر 2026 سے انٹیگریٹڈ یونیفائیڈ مانیٹرنگ ایپ (Integrated Unified Monitoring App) کے ذریعے اسکولوں کی نگرانی کا مربوط نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (AEOs) کو اپنے متعلقہ مراکز کے ہر اسکول کا ماہانہ کم از کم ایک مرتبہ دورہ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ ہر ورکنگ ڈے میں کم از کم ایک اسکول کا دورہ بھی ضروری ہوگا۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں کے دوروں اور معائنے کا ریکارڈ صرف مقررہ موبائل ایپ کے ذریعے ہی قابل قبول ہوگا۔ ایپ میں درج نہ ہونے والے دوروں کو سرکاری مانیٹرنگ ریکارڈ میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ اگر کسی افسر کے پاس مقررہ ماہانہ معائنے مکمل کرنے کے بعد مزید ورکنگ ڈیز دستیاب ہوں تو وہ اسکولوں کے دوبارہ دورے بھی کر سکے گا۔اساتذہ کی کارکردگی اور تعلیمی معیار کی جانچ نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری، کلاس روم میں تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کی تعلیمی پیش رفت، تعلیمی جائزوں، داخلوں کی صورتحال اور اسکولوں میں دستیاب بنیادی سہولیات کی نگرانی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کلاس رومز کی دستیابی، عمارتوں کی حالت اور دیگر تعلیمی ضروریات کا ریکارڈ بھی ڈیجیٹل نظام میں مرتب ہوگا۔اس اقدام کا مقصد صرف اساتذہ کی حاضری چیک کرنا نہیں بلکہ تعلیمی اداروں میں تدریس کے معیار کو بہتر بنانا، طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینا اور اسکولوں میں موجود مسائل کی بروقت نشاندہی کرنا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے مانیٹرنگ نظام پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس نظام کے تحت اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی جانب سے ایپ پر جمع کروائی جانے والی رپورٹس کو ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کا سرکاری مانیٹرنگ ریکارڈ تصور کیا جائے گا، جبکہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس (MEAs) کی رپورٹس کو تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔مزید برآں اضلاع کی کارکردگی کی درجہ بندی بھی ایپ پر ریکارڈ ہونے والے اسکول وزٹس اور مقررہ کارکردگی کے اشاریوں کی بنیاد پر کی جائے گی۔ احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ جواب دہی اور کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔دوسری جانب ضلع چکوال کے سرکاری اسکولوں کے حوالے سے بھی یہ نیا نظام خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری، تدریسی معیار، طلبہ کی تعداد اور بنیادی سہولیات کی مانیٹرنگ اس نظام کے تحت کی جائے گی۔راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے بھی یہ توقع کی جا رہی ہے کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے اسکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری، تدریسی مسائل، کلاس رومز کی کمی، بنیادی سہولیات کے فقدان اور دیگر تعلیمی مسائل کی نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ صرف اسکولوں کے دورے اور رپورٹس مرتب کرنا کافی نہیں بلکہ جن اداروں میں اساتذہ کی کمی، پینے کے صاف پانی، واش رومز، فرنیچر اور دیگر بنیادی سہولیات کے مسائل موجود ہیں، انہیں بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے تاکہ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کا معیار بہتر بنا یا جاسکے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کیمروں کی مدد سے واسا کی لوہے کی جالیاں چوری کرنے والی گاڑی پکڑ لی گئی

      کراچی، فائرنگ سے ڈاکٹر قتل اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج

      نیوٹان پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.