Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور،انسداد پولیو مہم جاری، 21لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا دیئے گئے
    • اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پر بحالی کا کام تیزی سے جاری
    • چوہدری شافع حسین کا آذربائجان کے سفارت خانے کا دورہ
    • گورنر پنجاب کی سابق ممبرقومی اسمبلی ذوالفقار دلہہ کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت
    • افغانستان ‘ پولیو کے 50 کیسز سامنے آ گئے، وائرس کی پاکستان منتقلی میں اضافہ
    • بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں،راجہ ساجد محمود
    • لاہور:ٹرین میں مسافر خطرناک طریقے سے سفر کررہے ہیں جو کسی بھی ناخوشگوار حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔
    • خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی
    • گوجرانوالہ پولیس مقابلے حقیقی بیٹی کے کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سمیت 2 ہلاک
    • کینال روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوا ر میاں’ بیوی جاں بحق
    • پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیا ں ،2کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا گیا
    • بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ملیحہ علی نے ایم ایم اے ورلڈ چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
    • عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کو پھر زندہ کر دیا
    • مکہ اور مدینہ میں باران رحمت ریاض کی جانب داغا حوثیوں کا میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیئے گئے
    • بینکوں اداروں تک محدود نہیں سائبر حملے انسانی حقوق کی پامالی کا سب سے خطرناک ہتھیار بن چکے
    • وزیراعلیٰ سندھ کا تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ
    • شاہ رخ خان نے کس فلم کے 95 لاکھ روپے معاوضے سے انکار کیا
    • سلمان خان نے اپنی نئی متنازع فلم کی ریلیز کی تاریخ بتادی
    • شادی صرف رومانس نہیں، کرن خان نے لڑکیوں کو حقیقت بتا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چوہدری شافع حسین کا آذربائجان کے سفارت خانے کا دورہ

    By Khabrain Newsنومبر 8, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے آذربائجان کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آذر بائیجان کے سفیر مسٹر عرفان دا وو دوف (Irfan Davudov) سے ملاقات کی جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع، دوطرفہ معاشی تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی،صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران پنجاب اور آذربائجان کے مابین سیاحت، توانائی،زراعت، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون اور دو طرفہ معاشی تعاون بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا ملاقات کے دوران آذربائجان کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کی تجویز پر بھی بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر نے آذربائجان کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور ہرممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر موجود اور یہاں سرمایہ کاری پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت موجود ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے نئی صنعتی پالیسی دی ہے جسکی وفاقی حکومت نے بھی منظوری دے دی ہے،آذربائجان کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائیدہ اٹھائیں، پاکستان اور آذربائجان کے مابین تجارتی اور معاشی تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آذربائجان کو گوشت اور چاول کی برآمدات بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کرنا ہونگے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت بڑھائی جاسکتی ہے اس لئے پنجاب حکومت انڈسٹریل اسٹیٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے اور چھوٹے ہائیڈل پاور پراجیکٹس لگائے پر کام کر رہی ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب کی 23سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتی انفراسٹرکچر کی بہتری کا بڑا پروگرام بھی اگلے ماہ شروع کیا جارہا ہے حکومت کا الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کے فروغ پر خصوصی فوکس ہے مرحلہ وار پروگرام کے تحت موٹر بائیکس کو الیکٹرک بائیکس میں تبدیل کیا جارہا ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب کا شہر گجرات فین،فرنیچر سازی اور سرامکس انڈسٹری میں شہرت رکھتا ہے گجرات میں فرنیچر سٹی اور عالمی معیار کا فرنیچر کالج بنایا جارہا ہے گجرات اور آذربائجان کے شہر باکو کے مابین باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کا معاہدہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارتی وفود کے باہمی تبادلوں سے باہمی معاشی تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔پاکستان میں آذربائجان کے سفیر مسٹر عرفان دا وو دوف نے کہا کہ آذربائجان اور پاکستان کے مابین معاشی تعاون موجود ہے تاہم دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے پنجاب پاکستان کا بڑا صوبہ ہے اس کے ساتھ تعاون اور اشتراک بڑھائیں گے،انہوں نے بتایا کہ آذربائجان کا بڑا تجارتی وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا،باہمی تجارتی تعاون پر بات ہوگی-آذربائجان کے سفیر نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کو اگلے سال فروری میں باکو میں ہونے والے جوائنٹ اکنامک سیشن کے موقع پر آذربائجان کے دورے کی دعوت دی۔ سفارت خانے کے دیگر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے،

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور،انسداد پولیو مہم جاری، 21لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا دیئے گئے

      اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پر بحالی کا کام تیزی سے جاری

      گورنر پنجاب کی سابق ممبرقومی اسمبلی ذوالفقار دلہہ کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.