چکوال(بیورورپورٹ)گورنر پنجاب کی سابق ممبرقومی اسمبلی ذوالفقار دلہہ کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کیلئے دلہہ آمد سے ضلع چکوال میں پیپلز پارٹی کے متوقع بلدیاتی امیدواروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تعزیت کیلئے خصوصی طور پر چکوال آمدبلاشبہ ان کی روایات کا حصہ رہا ہے اور اس سلسلہ میں مختلف حلقوں میں ان کی مثالیں دی جاتی ہیں،تا ہم وہ جس شخصیت سے تعزیت کیلئے چکوال کے دورہ پر آئے ان کے دکھ درد میں شریک ہونا اپنی جگہ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کل سیاسی قلابازی کھا کرپیپلز پارٹی کو برابھلا کہنا اس شخصیت کے خمیر میں شامل ہے ،البتہ گورنر پنجاب کی آمد رائیگاں نہیں گئی ہے کہ ان سے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ، خاص کر پیپلز پارٹی ضلع چکوال کے عہدیداروں ، کارکنوں اور خاص کر پیپلز پارٹی کے متوقع بلدیاتی امیدوارں کو حوصلہ اورولولہ ملا ہے ۔
