راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد محمود
عباسی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ان انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں اپنی کارکردگی اور منشور کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پارٹی پنجاب بھر میں بھرپور انتخابی کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد اقتدار کا حصول ہی نہیں بلکہ عوام کی خدمت، بنیادی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی اور مقامی مسائل کا فوری حل یقینی بنانا ہے۔ بلدیاتی نمائندے عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان مثر رابطے کا ذریعہ بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور نچلی سطح پر عوام کو بااختیار بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔
