Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ملیحہ علی نے ایم ایم اے ورلڈ چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
    • عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کو پھر زندہ کر دیا
    • مکہ اور مدینہ میں باران رحمت ریاض کی جانب داغا حوثیوں کا میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیئے گئے
    • بینکوں اداروں تک محدود نہیں سائبر حملے انسانی حقوق کی پامالی کا سب سے خطرناک ہتھیار بن چکے
    • وزیراعلیٰ سندھ کا تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ
    • شاہ رخ خان نے کس فلم کے 95 لاکھ روپے معاوضے سے انکار کیا
    • سلمان خان نے اپنی نئی متنازع فلم کی ریلیز کی تاریخ بتادی
    • شادی صرف رومانس نہیں، کرن خان نے لڑکیوں کو حقیقت بتا دی
    • خواتین کی تضحیک پر گوہر رشید کاموقف ، کبری خان بھی حمایت میں آگئیں
    • لاہور:دریائے راوی کے کنارے بیوپاری کماد فروخت کرنے کیلئے بیٹھے ہیں۔
    • اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ 1930 مقدمات کے فیصلے کیے
    • پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے آغاز کی راہ ہموار،6 سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن
    • پاک امریکہ شکاگو چیمبر کے صدر نوید انور’ نائب صدر عامر حنیف کی پیرس آمد
    • وفاقی وزیر چودھری سالک نے ایک بار پھر پنجاب میں کرپشن کا الزام سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا
    • ایران میں پولیس سٹیشن پر حملے کے الزام میں بلوچ علیحدگی پسند کو پھانسی دے دی گئی
    • مولانا فضل الرحمان کوحکومت میں حصہ نہیں ملا اس لئے وہ ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی
    • این سی سی آئی اے’فزیکل ٹیسٹ میں جعلسازی کی کوشش’2 افراد گرفتار
    • اقوام متحدہ امن مشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 6 نکاتی اصلاحاتی فارمولا فراہم کرے پاکستان
    • 2024میں متعارف تاجر سکیم کی طرح ایف بی آر کی آسان ٹیکس سکیم بھی ناکام
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کو پھر زندہ کر دیا

    By Khabrain Newsنومبر 8, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کینبرا( این این آئی) سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل سینڈ پیپر گیٹ 2018ء کو پھر زندہ کر دیا۔عثمان خواجہ نے 2018ء کے سینڈ پیپر سکینڈل سے متعلق اہم انکشافات اپنی آٹو بائیو گرافی صبر میں کئے ہیں۔عثمان خواجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی بال ٹیمپرنگ منصوبے سے آگاہ تھے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ سب کرنا نہیں چاہتا میں وہ ایک نہیں بننا چاہتا کہ کوئی آگے آئے اور سچائی بیان کرے۔عثمان خواجہ نے کہا کہ ہمیں اسے بحیثیت ٹیم لینا چاہیے ہم نے یہ ٹیم کی حیثیت سے کیا تھا مگر اب میں نے سوچا کہ 8برس بعد سچائی باہر آنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب جانتے تھے کہ کیا ہو رہا ہے اور ہمیں اس کی ذمہ داری ٹیم کی حیثیت سے لینا چاہیے تھی۔عثمان خواجہ نے کہا کہ صرف تین کرکٹرز کو سزا ہوگئی، میں کسی وجہ سے اس پر بات نہیں کر رہا لیکن میرا خیال ہے کہ اس پر بات کرنا اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میں سینڈ پیپر کو گیند کے لیے مثر قرار دیا گیا، جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ پر گفتگو ہوئی تھی۔عثمان خواجہ کا دعویٰ ہے کہ کیپ ٹائون ٹیسٹ سے پہلے بھی بال ٹیمپرنگ ہوتی رہی ہے۔عثمان خواجہ نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ سٹیو اسمتھ نے معاملے سے لاعلم رہنے کا فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران 24مارچ 2018ء کو کھیلے گئے کیپ ٹائون ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بال ٹیمپرنگ سکینڈل سینڈ پیپر کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس پیش آئے واقعے کے نتیجے میں ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ اور کیمرون بینکرافٹ کو بال ٹیمپرنگ پر سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کی تحقیقات میں عثمان خواجہ سے کوئی بیان نہیں لیا گیا جبکہ پیٹ کمنز سمیت چار آسٹریلوی بولرز نے بال ٹیمپرنگ سے لاعلمی کا موقف اپنایا تھا۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اب تک فراہم کی گئی تمام متعلقہ معلومات کا مناسب طور پر جائزہ لیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ 8 برسوں میں بہت کچھ کہا بہت افواہیں سامنے آئیں، ہم اپنی انٹیگریٹی تحقیقات کے نتائج سے مطمئن ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ملیحہ علی نے ایم ایم اے ورلڈ چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

      پاکستان ایشن ٹیم اسکوائش چیمین 10 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

      ٹیست میچز میں پر فارمنس سینئرز کی بھی زمہ داری ہے سعود شکیل

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.