اسلام آباد(پ ر)اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبہ فیض آباد تا گلبرگ تک کی کشادگی و بحالی کے منصوبہ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ مجموعی طور پر ابتک منصوبے کے 28 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے تحت فیض آباد تا گلبرگ تک تقریبا 9.3 کلومیٹر طویل دو طرفہ تین رویہ کیرج روڈ تعمیر کی جارہی ہے۔ زیر تعمیر روڈ پر سب گریڈ، سب بیس اور سب بیس (ٹاپ) سمیت کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے اہم حصے انڈر پاس کی تعمیر پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ انڈر پاس کی تمام 153 پائلز کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، پلوں اور نکاسی آب کیلئے مختلف کلورٹس پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی ہدایت پر ایکسپریس وے ایسٹ کے اطراف ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات سمیت غیر مجاز تجارتی سرگرمیوں اور بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں کیخلاف انفورسمنٹ آپریشن بھی تیزی سے جاری ہے۔ آپریشن کے دوران اب تک 58 عمارتیں سربمہر جبکہ سوہان تا کھنہ پل 124 تعمیرات نشاندہی کے بعد مسمار کی گئی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے ہدایت کی کہ بلڈنگ بائی لاز، اراضی کے استعمال سے متعلق قواعد اور فائر سیفٹی کے لازمی تقاضوں پر سختی اور یکساں انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے تمام سیکشنز پر بیک وقت تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے دوران کوالٹی کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں معیار کیساتھ رفتار اور شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سروس روڈ (ایسٹ) کی تکمیل سے اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک کے دبا میں نمایاں کمی آئیگی اور اسی طرح شہریوں کو فیول کیساتھ وقت کی بچت بھی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) کے گردونواح میں رہنے والے رہائشیوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہونگی۔
بریکنگ نیوز
- لاہور،انسداد پولیو مہم جاری، 21لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا دیئے گئے
- اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پر بحالی کا کام تیزی سے جاری
- چوہدری شافع حسین کا آذربائجان کے سفارت خانے کا دورہ
- گورنر پنجاب کی سابق ممبرقومی اسمبلی ذوالفقار دلہہ کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت
- افغانستان ‘ پولیو کے 50 کیسز سامنے آ گئے، وائرس کی پاکستان منتقلی میں اضافہ
- بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں،راجہ ساجد محمود
- لاہور:ٹرین میں مسافر خطرناک طریقے سے سفر کررہے ہیں جو کسی بھی ناخوشگوار حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔
- خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی
- گوجرانوالہ پولیس مقابلے حقیقی بیٹی کے کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سمیت 2 ہلاک
- کینال روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوا ر میاں’ بیوی جاں بحق
- پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیا ں ،2کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا گیا
- بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- ملیحہ علی نے ایم ایم اے ورلڈ چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
- عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کو پھر زندہ کر دیا
- مکہ اور مدینہ میں باران رحمت ریاض کی جانب داغا حوثیوں کا میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیئے گئے
- بینکوں اداروں تک محدود نہیں سائبر حملے انسانی حقوق کی پامالی کا سب سے خطرناک ہتھیار بن چکے
- وزیراعلیٰ سندھ کا تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ
- شاہ رخ خان نے کس فلم کے 95 لاکھ روپے معاوضے سے انکار کیا
- سلمان خان نے اپنی نئی متنازع فلم کی ریلیز کی تاریخ بتادی
- شادی صرف رومانس نہیں، کرن خان نے لڑکیوں کو حقیقت بتا دی
