راولپنڈی(سٹی رپورٹر)روات پولیس کی کارروائی،تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے 5 افراد گرفتار، دا پر لگی رقم، 3 موبائل فون، گھڑیاں اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے 5 افرادکو گرفتارکرلیا،زیرحراست افراد سے دا پر لگی رقم،3موبائل فون، گھڑیاں اور تاش کے پتے برآمد ہوئے، روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا،ایس پی صدر کا کہناتھاکہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے جس کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔
