سرینگر(این این آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ میں مزید دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت درج ایک مقدمے میں اب تک گرفتار افراد کی مجموعی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔گرفتار افراد کی شناخت چکلو بارہمولہ کے ارشاد احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ اور وٹلب سوپور کے شوکت احمد ریشی ولد غلام محمد ریشی کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کیس کے سلسلے میں پہلے ہی دو خواتین سمیت چھ افرادکوگرفتارکیاگیاہے۔
