Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • پنجاب ‘ دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی
    • جعلی، ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس و بلیک لسٹڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون
    • لاہور، آٹے کی قیمت میں20 روپے فی پیک اضافہ ، شہری پریشان
    • ستھرا پنجاب اتھارٹی 41 اضلاع میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والی قیمتی مشینری گاڑیاں کھٹارہ
    • صحت صرف انتظامی نہیں، قومی سلامتی کا بھی اہم مسئلہ : سید مصطفی کمال
    • پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری
    • ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا
    • پنجاب حکومت کی سی ڈی ڈی میں نیا کائونٹر نیریٹوونگ قائم کرنیکا فیصلہ
    • پی سی بی کا میڈیا رائٹس معاہدہ ختم کرنیکا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست نمٹا دی گئی
    • میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبر سلپس جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(این این آئی)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کے پانچ محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری نتائج جبکہ پانچ محکموں کی مختلف  اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق: پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ میں پرسنل اسسٹنٹ کی ایک آسامی کے لیے 9 امیدوار انگریزی شارٹ ہینڈ ٹیسٹ کے نتیجے میں انگریزی ٹائپنگ ٹیسٹ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں جونیئر کلرک کی 6 اسامیوں کے لیے 120 امیدوار تحریری امتحان کے نتیجے میں انگریزی ٹائپنگ ٹیسٹ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ/پی ڈی ایم اے میں جونیئر کلرک کی 2 اسامیوں کے لیے 40 امیدوار تحریری امتحان کے نتیجے میں انگریزی ٹائپنگ ٹیسٹ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں جونیئر اکاؤنٹنٹ کی 3 اسامیوں کے لیے 17 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ لاہور انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انڈسٹریز پنجاب میں انجینئر لیب کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ محکمہ زراعت کے واٹر مینجمنٹ ونگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر کی 8 اسامیوں کے لیے 7 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن، انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر،، اکانومسٹ اور مینیجر (پی ایچ ایس) کی 2 اسامیوں کے لیے 10 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں، جن میں 5 امیدوار اسپیشل پرسنز کوٹے اور 5 امیدوار اقلیتی کوٹے کے لیے ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔ ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی، ایل ڈی اے، محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں سب انجینئر سول کی 10 اسامیوں کے لیے 10 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال، بورڈ آف ریونیو پنجاب میں سٹینوگرافر کی 4 اسامیوں کے لیے 4 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سینئر رجسٹرار پلمونولوجی کی 7 اسامیوں کے لیے 3 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ 4 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔ اسی محکمہ میں سینئر رجسٹرار سائیکاٹری کی 11 اسامیوں کے لیے 9 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ 2 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آرتھوپیڈک سرجری کی 4 اسامیوں کے لیے 4 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ خواتین کوٹے کی ایک آسامی پر خاتون امیدوار دستیاب نہ ہونے کے باعث اسے اوپن میرٹ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل (سپیشلسٹ کیڈر) کی 235 اسامیوں کے لیے 222 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ اقلیتی کوٹے کی 12 اسامیاں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نارکوٹکس کنٹرول/پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی 2 اسامیوں کے لیے 2 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے لیے ٹائپنگ ٹیسٹ، پروفیشنسی ٹیسٹ اور انٹرویو کے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر مقررہ شیڈول کے مطابق اپ لوڈ کیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ٹیسٹ یا انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ

      کراچی میں20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی

      سیکورٹی خدشات زیارت کے جنگلات میں لگی آگ 3 روز بعد بھی بجھائی نہ جا سکی

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.