لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے ایک کروڑ 18لاکھ روپے کے مبینہ جعلی چیک کے مقدمے میں نامزد ملزم عامر کی ضمانت کی درخواست
خارج کر دی، ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم نے احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی چیک کیس میں ملزم عامر کی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس خالد ابن عزیز نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست خارج کیے جانے کے بعد ملزم عامر نے احاطہ ہائیکورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزم کی فرار کی کوشش پر مدعی، ملزم پارٹی اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھاپائی شروع ہوگئی، جس کے باعث ہائیکورٹ کے احاطے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ واقعے کے دوران لڑائی مار کٹائی کے باعث کچھ دیر کے لیے ہائیکورٹ کا ماحول بھی متاثر ہوا۔ ہائیکورٹ سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر کو قابو کرلیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ ریس کورس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عامر کے خلاف جعلی چیک کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ ریس کورس میں درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
بریکنگ نیوز
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
- پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
- ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
- EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
- اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
- مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
- قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
- ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
- زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
- محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
- خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
- لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
- میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
- خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
- دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
- ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
- چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
- پنجاب ‘ دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی
