مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں جلود میں 100 سے زائد اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کردیا، جس کے باعث ایک فلسطینی خاندان کو اپنے گھروں میں واپس جانے سے روک دیا گیا۔ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا۔
رائٹرز کے مطابق طوباسی خاندان کے دو گھر چند ہفتے قبل آبادکاروں نے اپنے قبضے میں لے لیے تھے۔ خاندان کچھ عرصے سے گاؤں ہی کے ایک دوسرے مقام پر مقیم تھا۔ اسرائیلی فوج نے پیر کی رات خاندان کو ان کے گھروں تک واپس پہنچانے اور سکیورٹی فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
خاندان کے گھروں تک پہنچنے کے تقریباً 10 منٹ بعد 100 سے زائد آبادکار وہاں پہنچ گئے۔ گواہوں کے مطابق آبادکاروں نے گھروں کو آگ لگائی، راستے بند کیے اور اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق تین اہلکار زخمی ہوئے

