تلہ گنگ (نمائندہ خبریں)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جمعہ کی شام تلہ گنگ کا دورہ کیا ۔ جہاں انہوں نے گرین پر سروس کا افتتاح کیا۔ وزیراعلی پنجاب جب تلہ گنگ پہنچی تو انکی آمد پر عوام کی بڑی تعداد نے سڑک کے دونوں اطراف ان کا بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ۔وزیراعلی پنجاب الکرم چوک پہنچی تو انہوں نے
گرین بس سروس میں بیٹھ کر شہر کا چکر لگایا اور ٹریفک چوک تلہ گنگ میں قائم اسٹیج پر عوام سے بھرپور استقبال کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تہ گنگ کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کل ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے انٹرویوز کر لیے تھے۔ کل سے ضلع تلہ گنگ میں ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر تعینات کر دیے جائیں گے۔ جس پر عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی ۔اسٹیج پر پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی ملک شہریار اعوان ،ایم این اے سردار غلام عباس خان ، ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان ، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چودھری عامر حسین سمیت نون لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
