گوجرخان (بیورو رپورٹ)گوجر خان شہر میں نو عمر جیب تراشوں کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری شادی ہال اور شاپنگ سینٹروں میں کم عمر یہ تراشوں کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے یہ گروہ عرصہ دراز سے گوجر خان اور دیگر علاقوں میں جیب تراشی کر کے عوام کی جمع پونجی سے محروم کر رہا ہے پولیس تاحال اس یہ تراش گروہ کو نہ گرفتار کر سکی نہ ہی ان کا سراغ لگا کم عمر لڑکوں پر مشتمل یہ گینگ جن کے ساتھ دو تین بڑے افراد بھی شامل ہیں ان کو شادی بیاہ کی تقریبات میں بھیج کر وہاں جب تراشی کراتے ہیں جبکہ بازاروں اور مارکیٹوں میں رش والی دکانوں میں بھی ان کو بھیج کر وہاں پر لوگوں کی جیب کاٹ کر یہ فرار ہو جاتے ہیں اس گروہ کی متعدد سی سی ٹی ویڈیو بھی سامنے ا چکی ہیں یہ تراشی کرتے ہوئے انہیں دیکھا جا سکتا ہے لیکن پولیس تا حال ان کا نہ ہی سراغ لگا سکے نہ ہی ان کو گرفتار کر سکی شہریوں اور کاروباری طبقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے گروہ کو فوری گرفتار کر کے بازاروں میں خریداری کے لیے انے والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے
