اسلام آباد( پ ر)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے بزنس انکیوبیشن سینٹر (BICON) نے شعبہ اکانٹنگ اینڈ فنانس کے اشتراک سے اسٹارٹ اپ آئیڈیا کنٹیسٹ 2026 کا کامیاب انعقاد کیا، جس نے طلبہ کو اختراعی خیالات کو قابل عمل کاروباری منصوبوں میں ڈھالنے اور مستقبل کے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کیا۔مقابلے میں 135 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں سے 35 ٹیموں کو فائنل پچنگ رانڈز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ فائنل مرحلے میں 27 ٹیموں نے بینکنگ، صنعت، انٹرپرینیورشپ، کارپوریٹ لیڈرشپ اور کاروباری شعبے سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرین پر مشتمل جیوری کے سامنے اپنے کاروباری آئیڈیاز پیش کیے۔پچنگ سیشنز کے دوران طلبہ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں، مسائل کے حل کی مہارت، کاروباری سوچ اور اپنے آئیڈیاز کی کاروباری استعداد اجاگر کرنے کا موقع ملا، جبکہ تجربہ کار صنعتی ماہرین نے انہیں قیمتی تجاویز اور پیشہ ورانہ رہنمائی بھی فراہم کی۔ٹیم کِکس (Team Kicks) نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ٹیم ریپ سائٹ (Team RepSight) نے دوسری جبکہ ٹیم پلانٹ کیئر (Team PlantCare) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامیاب ٹیموں کو ان کے معیاری، اختراعی آئیڈیاز اور مثر پریزنٹیشنز پر سراہا گیا۔تقریب میں ریکٹر نمل، میجر جنرل شاہد محمود کیانی، ہلال امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ) نے خصوصی شرکت کی۔ ان کی شرکت اور حوصلہ افزائی نے طلبہ میں جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری سوچ کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی کے عزم کو مزید تقویت دی۔ جیوری کے اراکین نے بھی طلبہ کو قیمتی آرا، تعمیری تجاویز اور پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کی-
