راولپنڈی (سٹی رپورٹر) راولپنڈی پولیس میں اہم انتظامی کارروائی کے دوران دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹاتے ہوئے معطل کرکے کلوز لائن کر دیا گیا۔ کارروائی کی زد میں آنے والوں میں تھانہ آر اے بازار اور تھانہ چکلالہ کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں فوری طور پر کلوز لائن کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد راولپنڈی پولیس کے حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں جبکہ دیگر تھانوں کے افسران بھی انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔راولپنڈی پولیس میں ہونے والی اس کارروائی کو محکمانہ سطح پر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم دونوں ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کی وجوہات اور مزید محکمانہ تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔راولپنڈی پولیس میں مزید تبدیلیوں کا امکان، آئندہ چند روز میں مزید اہم فیصلے متوقع ہیں۔
