اسلام آباد، پشاور (نیوز ایجنسیاں ) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا جب ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو سب چپ رہے، ان کی بھی باری آئے گی،عمران خان ہی ہمارے لیڈر ہیں، عوامی مینڈیٹ اور نمائندگی کا احترام ضروری ہے۔ علی امین گنڈاپور نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ قانون کی بالادستی کی بات کرتی ہے، ملک میں حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہوگی جب قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی اور دیگر قیدیوں کو جیل میں قانون کے مطابق تمام بنیادی سہولیات ملنی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی سمیت ملک کو درپیش دیگر سنگین چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عوام کا اعتماد حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا کی حکومت پر دبا ئوڈالنے سے متعلق ایک پرانی تاریخ رہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اب بھی اسی حکمتِ عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ان کے وزیراعلی آج بھی سہیل آفریدی ہیں، اگرچہ وہ اس وقت غیر فعال ضرور ہیں لیکن وزیراعلی وہی ہیں۔ دوسری جانب علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں عدالت نے سابق وزیراعلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے ہیں۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جانے کے بعد مزید کارروائی کے لئے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ دریں اثناء پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف علی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ کیلئے ایسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہیں کہ گیم کنٹرول میں رہے، گورنر راج ہو، نئے صوبوں کا معاملہ ہو یا پھر مولانا فضل الرحمان کی کال !یہ جماعتیں موجودہ حالات کو پلے کررہی ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو کتنے سالوں بعد یاد آیا کہ سسٹم کو ری سیٹ ہونا چاہیئے، جبکہ سسٹم کو ماضی میں ری سیٹ کرنے میں بھی ان کا کلیدی کردار تھا، عمران خان کی حکومت کو گرانے میں ان کا کردار تھا، پھر پی ڈی ایم ون حکومت کو انجوائے کیا، وزیرخارجہ بن کر پوری دنیا میں دندناتے پھرے، پتا نہیں پاکستان کیلئے کچھ کیا یا نہیں، کچھ دنوں سے تقاریر کا ٹوپی ڈرامہ ہے، بنیادی طور پر یہ اپنے لئے اسپیس چاہتے ہیں۔ان کوسندھ میں حکومت دے دی گئی، پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس میں بلاول بھٹو کا 200فیصد ہاتھ ہے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک بند گلی میں کھڑا ہے، کسی میں اتنی صلاحیت نظر نہیں آتی کہ وہ ملک کو بہتر سمت میں لے جا سکے میں تو شروع دن سے کہتا آیا ہوں کہ یہ ایک پتلی تماشا ہے، ایسا نہیں ہے کہ کوئی حکومت چھوڑ کر جا رہا ہے یا اس نوعیت کی کوئی صورتِ حال ہے۔ایک انٹرویو میں شوکت یوسفزئی نے کہا ابتدا میں انہوں نے چارٹر آف ڈیموکریسی کیا، اس سے پہلے یہ ایک دوسرے کو چور کہتے تھے، لیکن پھر چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کرکے ایک ساتھ بیٹھ گئے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اگرچہ اب انہوں نے مولانا کو فارغ کر دیا ہے، جنہوں نے حکومت گرانے میں کردار ادا کیا تھا، لیکن یہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ملک اس وقت ایک بند گلی میں کھڑا ہے۔کسی میں اتنی صلاحیت نظر نہیں آتی کہ وہ ملک کو بہتر سمت میں لے جا سکے۔ یہ حکومت تو معاملات مزید خراب کر رہی ہے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چلیں، پھر بھی بات کر لیتی ہے، لیکن مسلم لیگ ن جس انا اور تکبر میں ہے، میں نہیں جانتا کہ وہ کس خوش فہمی میں مبتلا ہے۔ علی امین گنڈا پور
بریکنگ نیوز
- مولانا فضل الرحمن منفی رویہ اورسوچ ترک کردیں،اختر اقبال ڈار
- مولا نا کی حکمت عملی کے تحٹ کام کر رہے ہیں علی امین گنڈا پور
- IG پنجاب نے10 ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے
- آئی جی پنجاب عبدالکریم اور دیگر سینئرحاضر سروس و ریٹائرڈ افسران، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی ڈاکٹر انعام وحید کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کررہے ہیں۔
- DIGR اینڈڈی ڈاکٹرانعام وحید کی والدہ کی نماز جنازہ جامع مسجد دارالسلام باغ جناح میں ادا کر دی گئی
- علامہ اقبال ایکسپریس کے پاور پلانٹ سے بغیر بکنگ 2 کتے برآمد، پلانٹ آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج
- کارکی ٹکر سے نامعلوم بزرگ شہری جاں بحق
- راولپنڈی،شہری سے ایک کروڑ بھتہ طلب کرنے والا مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
- امریکی فضائیہ کے کلاڈ کمپیوٹنگ سسٹم پر ہیکرز کا کامیاب حملہ: خبررساں ایجنسی
- اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ آئی ایف سی ریجنل نائب صدر امام فخوری کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- موبائل فون چھیننا ڈاکوئوں کا اسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
- 27-2026پی سی بی نے 8 وومین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دے دیئے
- فیصل آباد:وی سی گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر کنول امین آرٹس نمائش میں رکھی اشیاء دیکھ رہی ہیں۔
- لاہور:نادرہ آفس کے قریب سڑک پر نصب سیف سٹی کیمروں کی دید اور فعالیت کو یقینی بنانے کیلئے درختوں کی شاخیں کاٹی جارہی ہیں۔
- عمان’ سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر 2آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی
- رجب بٹ کے خلاف زیادتی کیس، سماعت 19 دسمبر تک ملتوی
- رومانیہ اور پاکستان میں تجارت دفاع آئی ٹی تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم
- رومانیہ کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے اورسیز پاکستانی چوہری سالک گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر رومانیہ کے سفیر اور دیگر ممالک کے سفرا کیک کاٹ رہے ہیں
- لاہور میں سبزیوں کے نرخ جاری آلو 78 پیاز 98 اور ٹماٹر 82 روپے کلو
