لاہور(خبریں ڈیجیٹل)لاہور کی مارکیٹوں کے لیے جاری کردہ تازہ نرخنامے کے مطابق آلو کی قیمت 78 روپے فی کلو، پیاز کی قیمت 98 روپے فی کلو جبکہ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 82 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔منڈیوں میں سبزیوں کی آمد(سپلائی)اور طلب میں توازن نہ ہونے کے باعث روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے، جس سے گھریلو صارفین براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔شہریوں کی شکایات کے مطابق پرچون (ریٹیل) بازاروں اور محلوں کی دکانوں میں سرکاری نرخنامے پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کے باعث دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں، جس کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کریک ڈان اور نگرانی کا عمل جاری ہے۔

