جہانگیرہ(نمائندہ خبریں)جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب کے حکم پر ملک بھر میں دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام دفعہ 144اور گرفتاریوں کے باوجود بھرپور اور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ضلع کی تینوں تحصیلوں سے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرے کی قیادت صوبائی رہنما انجینئر ملک بلال خان، ضلعی جنرل سیکرٹری سید محب اللہ شاہ، مفتی امتیاز علی حقانی، قاری اختر شہید اور دیگر قائدین نے کی۔ اس موقع پر ضلعی امیر مولانا تاج قادر حقانی سمیت درجنوں کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔جمعیت علما اسلام کے کارکنان نیتمام حکومتی رکاوٹوں اور گرفتاریوں کے باوجود اپنے قائد کے حکم پر بھرپور سیاسی عزم اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ اب قائدین کے آئندہ لائحہ عمل کا انتظار کیا جائے گا۔
