بھارہ کہو(نامہ نگار)ایس پی رورل سید ذیشان علی،کی ہدایت پر ایس ڈی پی او شمس الاکبر کی زیر نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ پھلگراں زبیر مظہر اقبال کی سربراہی میی ماہ اکتوبر 2026 کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چوری، نقب زنی، منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ چوری اور نقب زنی کے 7 مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے مجموعی طور پر 67 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا، جس میں نقدی، طلائی زیورات، بھینسیں، گھریلو سامان اور دیگر قیمتی اشیا شامل ہیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلو 797 گرام آئس، ایک کلو 455 گرام ہیروئن اور 635 گرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار کرکے 30 بور کے پستول برآمد کیے گئے۔اسی دوران پولیس نے 3 مجرمان اشتہاری، 8 عدالتی اشتہاری اور 6 سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ لڑائی جھگڑے کی روک تھام کے لیے 6 افراد کے خلاف دفعہ 107/151 کے تحت کارروائی کی گئی، جبکہ اشتہاری کے ایک سہولت کار اور 2 آوارہ گرد افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔تھانہ پھلگراں پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- 2مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی شہری پر فائرنگ،مذمت پر فرار، راہگیر زخمی
- دینہ سے علاج کیلئے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی لائے سابق پولیس ملازم عدیل کے اہل خانہ کو شدید مشکلات
- گوجرخان شہر کی نواحی آبادی بڑکی جدید مسائلستان بن گئی
- راولپنڈی سب انسپکٹر مفرح بخاری عطل، پولیس لائنز تبدیل کر دیا
- تھانہ پھلگراں پولیس کی کارروائی 67لاکھ مالیت کا سامان واسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا تلہ کنگ کا دورہ، گرین بس سروس کا افتتا ح کیا
- کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا کے زیراہتمام کھلی کچہری کا انعقاد
- سب انسپکٹر سید نجف شاہ کو شاندار کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
- گوجر خان شہر میں نو عمر جیب تراشوں کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری
- اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ آئی ایف سی ریجنل نائب صدر امام فخوری کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں۔
- منشیات فروشوں کے گرد واہ کینٹ پولیس کا گھیرا تنگ تین ملزمان گرفتار
- واہ کینٹ آفیسرز کالونی میں غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کیخلاف اچانک بند
- جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ
- نمل اسٹارٹ اپ آئیڈیا کنٹیسٹ میں طلبہ کی جدت کو اجاگر کیا گیا
- ملک اس وقت سنگین معاشی بحران سے دوچار ہے:سردار ناصر خان
- انتظامی کارروائی، دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹاتے ہوئے معطل کرکے کلوز لائن کر دیا گیا
- راولپنڈی: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل، سردار مہتاب احمد، چوہدری انعام ظفر و دیگر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس 29نومبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
- چکوال ، زیرِزمین پانی کی سطح مسلسل گرنے سے پانی کے سنگین بحران کاخدشہ
- فرانسیسی خبر رساں ایجنسی پر سائبر حملہ، آن لائن پلیٹ فارم عارضی طور پر معطل
