راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)دینہ سے علاج کی غرض سے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی لائے جانے والے سابق پولیس ملازم محمد عدیل کے اہل خانہ کو مبینہ طور پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد عدیل کو علاج کے لیے ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی خوراک کی نالی (فیڈنگ ٹیوب) ڈالنے کے بعد مبینہ طور پر اسپتال انتظامیہ نے اہل خانہ کو انہیں گھر لے جانے کا کہہ دیا اور مقف اختیار کیا کہ اب مریض کو اسپتال میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر مریض کو مزید علاج اور طبی نگہداشت کی ضرورت نہیں تو کیا اس حوالے سے اہل خانہ کو مکمل طبی رہنمائی اورضروری سہولیات فراہم کی گئیں؟ کیا مریض کو ڈسچارج کرنے سے پہلے اس کی حالت کا مکمل طبی جائزہ لیا گیا؟ایک سابق پولیس ملازم، جو بیماری کی حالت میں علاج کا منتظر ہے، اس کے اہل خانہ کو یوں پریشانی کے عالم میں گھر بھیج دینا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔وزیر صحت پنجاب، سیکرٹری صحت اور ایم ایس ہولی فیملی اسپتال سے مطالبہ ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، محمد عدیل کی طبی حالت کا جائزہ لیا جائے اور اہل خانہ کو بتایا جائے کہ ایک بیمار اور بے سہارا مریض آخر علاج کے لیے کب تک دربدر کی ٹھوکریں کھاتا رہے گا؟غریب شہریوں کے لیے سرکاری اسپتالوں کے دروازے علاج کے لیے ہیں یا انہیں مایوس کرکے واپس بھیجنے کے لیے؟
