راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)خطہ پوٹھوہار کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری جاویدنائیک آف سہالہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ سہالہ ریلوے پھاٹک پر فلائی آورکو جلد از جلدبنائے جائے تا کہ سہالہ کے ارد گرد کے رہائشی اس پر یشانی سے بچ سکیں سہالہ ریلوے پھاٹک 24 گھنٹے میں تقریبا 30 بار بند ہوتا ہے کئی بار تو اس پھاٹک کی بندش ایک گھنٹے سے بھی زیادہ طویل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بہت سے مریضوں کے اموات ہو چکی ہے۔ انہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے اپیل کی ہے چار سال قبل منظور ہونے والا فلائی آور کا کام تعطل کا شکار ہو چکا ہے سہالہ ریلوے پھاٹک سے دن میں تقریبا ہزاروں گاڑیوں کی آمد و رفت ہوتی ہے لاکھوں لوگ سہالہ ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہیں یہ ایک مین پھاٹک ہے جس کو کراس کرنے کے بعد لوگ یہاں سے کشمیر تک کا سفر طے کرتے ہیںسہالہ پھاٹک ایک واحد سٹرک ہیں جس سے سہالہ کے رہائشی کراس کر گے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں تک پنجتے ہیں بہت سی مائیں بہنیں بیٹیاں جو ماں بننے جا رہی ہوتی ہیں اس پھاٹک کو بند ہونے کی وجہ سیان کی ایمبولنس کراس نہیں کر پاتی اور ان کی موت واقع ہو جاتی ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنما چوہدری جاوید نائیک آف سہالہ نے گزشتہ روز سہالہ کے گرد و نوا کے علا قوں سے آئے ہوئے معززین کی شکایت پر خطاب کرتے کیا، چوہدری جاوید نائیک آف سہالہ نے مزید کہا سکول کالج اور یونیورسٹی آنے جانے والے طلبہ و طالبات کو بھی سہالہ ریلوئے پھاٹک بند ہونے کی وجہ سیپریشانی کا سامنا کرنا پڑ تا ہے لاکھوں بچے بچیاں سہالہ ریلوے پھاٹک کو کراس کرکے سکول یونیورسٹیز اور کالج آتی جاتی ہیں پھاٹک بند ہونا معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے سکول آنے جانے والے بچیوں بچوں کی پڑھائی میں حرج اور خلل پیدا ہوتا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے دردمندانہ اپیل کی کہ جلد از جلد سہالہ ریلوے پھاٹک کے اوپر فلائی اووکی ر تعمیر کیا جائے جس کی منظوری چار سال قبل ہو چکی ہیں اور وزیر داخلہ محسن نقوی اس کام کو عملی جامعہ شکل دے تاکہ اہل سہالہ کیلاکھوں رہائشی اس پریشانی سے چھٹکارا پا سکیںانہوں نیوزیر ڈاخلہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کے خود سہالہ ریلوے پھاٹک کا دورہ کریں اور عوام کو پیش آنے والی پریشانی کا جائزہ لے۔
