راولپنڈی (سٹی رپورٹر)تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر شعیب نے بتلایا کہ راولپنڈی رنگ روڈ ٹھلیاں سیکٹر کی ٹیم جو کہ ڈی۔ایس۔پی اظہر صاحب کی زیر نگرانی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔ کہ ہیڈ کانسٹیبل نجم الحسن نے گزشتہ روز ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی ۔ ہیڈ کانسٹیبل نجم الحسن کو رنگ روڈ سے ایک موبائل جس کی مالیت 40ہزار ہے گرا پڑا ملا جس پر ہیڈ کانسٹیبل نجم الحسن نے رنگ روڈ ہیڈ کوارٹر میں ڈی ایس پی ٹھلیاں سیکٹر و انسپکٹر جعفر اور سب انسپکٹر شعیب کو متلا کیا ۔ اور موبائل کیاصل مالک کو ڈھونڈ کر رنگ روڈ آفس بلوا کر موبائل اصل مالک کے حوالے کیا گیا۔ موبائل واپس ملنے پر مالک موبائل نے رنگ روڈ پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ اور سینئر افسران کی طرف سے ہیڈ کانسٹیبل نجم الحسن کی اعلی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مذکورہ کو شاباش دی گئی ۔
