Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کی ارب پتی فنانسر سے منگنی، جلد شادی کا امکان

    By Khabrain Newsمئی 3, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ   جمائما گولڈ سمتھ نے معروف ارب پتی فنانسر سے منگنی کر لی ۔

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ  جمائما گولڈ سمتھ ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہیں، برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ملٹی ملینیئر فنانسر کیمرون او’ریلی سے منگنی کر لی ہے اور دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔

    برطانوی اخبار ’’ڈیلی میل‘‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ اور کیمرون او’ریلی گزشتہ تقریباً 12 ماہ سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں، جو اب سنجیدہ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی، جو بعد ازاں دوستی اور پھر قریبی تعلق میں تبدیل ہو گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا زیادہ تر وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن میں گزارتا ہے اور قریبی حلقوں کے مطابق دونوں ایک ساتھ خوش ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما کے اہل خانہ بھی کیمرون او’ریلی سے ملاقات کر چکے ہیں اور اس تعلق کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منگنی کے بعد دونوں آئندہ چند ماہ میں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شادی 2026 کے وسط یا آخر تک ہو سکتی ہے، تاہم باضابطہ تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

    کیمرون او’ریلی ایک معروف سرمایہ کار ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ سابق میڈیا ٹائیکون سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں اور عالمی مالیاتی حلقوں میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب جمائما گولڈ اسمتھ ایک معروف اسکرین رائٹر اور ڈاکیومنٹری پروڈیوسر ہیں، جو سماجی اور انسانی حقوق کے مختلف امور پر بھی سرگرم رہی ہیں۔ وہ ماضی میں بھی اپنی نجی زندگی کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی شادی عمران خان سے 1995 میں ہوئی تھی، تاہم دونوں نے 2004 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اس کے باوجود جمائما نے پاکستان اور عمران خان سے متعلق مثبت تعلقات برقرار رکھے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق اس نئے تعلق نے جمائما گولڈ اسمتھ کو ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے، تاہم تاحال ان کی جانب سے ان رپورٹس کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.