Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گرمی کی شدید لہر سے کیسے بچیں؟ ماہرین نے آسان حل بتا دیے

    By Khabrain Newsمئی 3, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہیں۔ جبکہ کراچی میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

    موسم کی بدلتی صورتحال اور گرمی کی انتہا نے انسانی صحت کے لیے نئے خطرات پیدا کر دیے ہیں۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ملک میں موسم اب پہلے جیسا نہیں رہا بلکہ یہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، جہاں پہلے سے زیادہ سخت گرمیاں طویل ہیٹ ویوز کی صورت میں سامنے آ رہی ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی جسم کے مختلف حصوں کو متاثر کرتی ہے، جن میں دماغ، دل، ہارمونز اور ذہنی صحت شامل ہیں۔

    دماغی صحت کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کا انحصار خون کے بہاؤ، آکسیجن اور سیال مادوں کے توازن پر ہوتا ہے۔ پانی کی کمی سے خون کی گردش کم ہو جاتی ہے جس سے سر درد، چکر آنا اور تھکاوٹ جیسی شکایات پیدا ہوتی ہیں۔

    ڈاکٹرز مشورہ دیتے ہیں کہ پیاس نہ لگنے کی صورت میں بھی باقاعدگی سے پانی پئیں اور زیادہ پسینہ آنے کی صورت میں نمکیات کا استعمال کریں۔

    دل کی صحت کے بارے میں امراض قلب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سرد اور گرم دونوں موسم دل پر اضافی دباؤ ڈالتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ صحت مند غذا اور باقاعدہ ورزش دل کو مضبوط رکھنے میں مدد دیتی ہے، جس سے نہ صرف ذیابیطس اور بلڈ پریشر بلکہ دل کے مسائل کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز اور ذہنی تناؤ کو کم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

    ناک، کان اور گلے کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے ماہرین کہتے ہیں کہ درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی جسم کے دفاعی نظام کو کمزور کر سکتی ہے جس سے وائرس اور بیکٹیریا آسانی سے حملہ آور ہوتے ہیں۔

    ان کا مشورہ ہے کہ دوپہر کی شدید گرمی میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور بیماری کی صورت میں خود سے اینٹی بائیوٹکس لینے کے بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

    ہارمونز کے نظام پر گرمی کے اثرات کے حوالے سے ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ شدید گرمی جسم میں اسٹریس ہارمونز کو بڑھا دیتی ہے جس سے چڑچڑاپن اور تھکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

    ذیابیطس کے مریضوں کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ گرمی میں شوگر لیول متاثر ہو سکتا ہے، اس لیے شوگر لیول کی بار بار جانچ کریں اور انسولین کو ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔

    ذہنی صحت کے بارے میں ماہر نفسیات کہتے ہیں۔ شدید گرمی جذباتی توازن کو متاثر کرتی ہے، جس سے نیند اور بھوک میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ وہ مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے کام ٹھنڈے اوقات میں مکمل کریں، بھرپور نیند لیں اور اپنی پریشانیاں دوسروں کے ساتھ بانٹیں۔

    ماہرین کے مطابق طرز زندگی میں چھوٹی تبدیلیاں اور پانی کا زیادہ استعمال ان موسمی خطرات سے بچنے کا بہترین حل ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.