چودھری نثار کیوں اور کس پر برہم….

کراچی(خصوصی رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سندھ حکومت کی جانب سے شکار کی غرض سے پاکستان آنیوالے غیرملکی مہمانوں کے سلسلے میں حکومت کے طے شدہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرانے میں غفلت کا نوٹس لے لیا اور کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شاہی خاندانوں کے ساتھ آنیوالا غیر ملکی سٹاف پاکستانی ویزے کے حصول کیلئے مروجہ قواعد و ضوابط پر عمل کرے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزارتِ داخلہ کو سکیورٹی اداروں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ گزشتہ دنوں بھارت کی شہریت رکھنے والے 6 افراد ایڈوانس سٹاف کے طور پر بغیر کسی سکیورٹی کلیئرنس بدین ایئربیس سندھ پہنچے اور وہاں سے ٹھٹھہ روانہ ہوئے جو کہ متعلقہ قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ وزیر داخلہ نے سکیورٹی اداروں کی رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو ارسال کئے گئے مراسلے میںکہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شاہی خاندانوں کے ساتھ آنے والا غیر ملکی سٹاف پاکستانی ویزے کے حصول کیلئے مروجہ قواعد و ضوابط پر عمل کرے اور غیر ملکی مہمانوں کے سٹاف کی آمد و رفت غیر معروف ایئر پورٹس کی بجائے ملک کے بڑے ایئر پورٹس کے ذریعے یقینی بنائی جائے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کی مزید تحقیقات کیلئے 2 کمیٹیز تشکیل دے دیں۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں قائم دو نوں کمیٹیاں چار افسران پر مشتمل ہوں گی۔بدھ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اور خانانی اینڈ کالیا کیس کی مزید تحقیقات کے لئے دو کمیٹیز تشکیل دے دیں۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں قائم دو نوں کمیٹیاں چار افسروں پر مشتمل ہوں گی۔ ترجمان وزارت نے بتایا کمیٹیوں کے قیام کا مقصد ان دو اہم کیسز میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچانا اور حقائق کی چھان بین ہے۔ واضح رہے کہ 2008ءمیں شروع کئے گئے خانانی اینڈ کالیا کیس کی تفتیش سابقہ دورِ حکومت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک دی گئی اور اس کیس کا سارا ریکارڈ ضائع کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے اہم رہنماو ں میں تلخ کلا می

اسلام آباد (آن لائن)میڈیا ٹاک کی دوڑ میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور فواد
چوہدری الجھ پڑے، ڈاکٹر بابر اعوان نے معاملے کو رفع دفع کرادیا ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت میں وقفہ کے بعد ترجمان فواد چوہدری نے عدالت کے باہر میڈیا ٹاک کی جبکہ تحریک انصاف کے دوسرے ترجمان نعیم الحق میڈیا سے گفتگو کرنے کیلئے پہنچے تو فواد چوہدری پہلے ہی میڈیا ٹاک شروع کررکھی تھی جس پر انہیں غصہ آگیا سائیڈ پر کھڑے ہوگئے،میڈیا ٹاک کے اختتام پر نعیم الحق نے فواد چوہدری کو غصے میں کہا کہ اتنی بھی جلدی کیا تھی میرے آنے کا انتظار تو کرلیتے ،دونوں رہنماﺅں کے الجھنے پر ڈاکٹر بابر اعوان درمیان میں کود پڑے اور معاملے کو رفع دفع کرادیا ۔عدالتی وقفہ کے بعد نعیم الحق غصے کی حالت میں اکیلے ہی سپریم کورٹ چلے گئے جبکہ فواد چوہدری اور دیگر رہنما بعد میں گئے ۔

مسافر ٹرین تباہ کرنیکا بڑا منصوبہ….ریلوے لائن کیوں توڑی گئی؟؟

نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)ٹوٹا ٹریک دیکھ کر ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا لئے، علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نارنگ منڈی کے نواحی چک لدھیکے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر اسرار طور پر ٹوٹا ہوا پایا گیا جسے راہگیروں نے دیکھ لیا۔ اس دوران علامہ اقبال ایکسپریس آتی دکھائی دی تو لوگوں نے اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر ریلوے ٹریک کے درمیان کھڑے ہو کر ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کیا جس پر ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا۔

ثالثی عدالتوں بارے اہم خبر….

لاہور (خصوصی رپورٹ)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ثالثی عدالتوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ یہ عدالتیں سیشن کورٹ کے احاطے میں قائم کی جائیں گی۔ ثالثی عدالتوں کی بحالی پر اڑھائی کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں ثالثی عدالتیں سیشن کورٹ کے احاطہ میں عارضی طور پرقائم کی جائیں گی۔ اسکے بعد ان کیلئے مستقل جگہ کا بندوبست کیا جائیگا اور ان عدالتوں کو ان کی باقاعدہ عمارت میں منتقل کردیا جائیگا۔

کروڑوں کی بائیو میٹرک مشین ناکارہ ….2لاکھ افراد کی غلط شناخت سے کھلبلی مچ گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت خریدی گئی کروڑوں روپے کی بائیو میٹرک سسٹم مشینیں ایک سال میں تقریبا 2 لاکھ افراد کی شناخت کرنے میں ناکام وی وی آئی پی سکیورٹی ، اہم سرکاری اداروں میں چیکنگ، کومنگ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کو چیک کرنے کے دوران مشین جام ہونے لگیں جبکہ خریداری میں ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ شامل تھے کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں جبکہ ان میں جو سم ڈالی جاتی ہیں وہ موبائل سسٹم جام ہونے سے کام بند کر دیتی ہیں انسداد دہشت گردی فورس اور اعلیٰ پولیس افسروں نے انکے ناقص ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیوائس ابتدائی طور پر خریدی گئی تھیں تاہم مستقبل میں بہتر مشینیں خریدی جائیں گی۔ حکومت پنجاب نے ابتدائی طور پر ایک ہزار مشینیں خریدی تھیں اور جی ایچ کیو، ایم آئی ، آئی ایس آئی ، وزیراعلی سکیورٹی سٹاف 36 اضلاع کے ڈی پی او کو دیا گیا تھا۔ حکومت پنجاب نے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت دہشت گردوں، انتہا پسندوں اور کومنگ آپریشن کے دوران جبکہ دور دراز علاقوں میں چیکنگ کرنے کیلئے بائیو میٹرک اینڈ ایڈنٹی فکیشن سسٹم گزشتہ سال خریدا تھا جو ڈیٹا پولیس ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کیا گیا ہے، اسکے مطابق اس سسٹم کے تحت تقریبا 5 لاکھ 87 ہزار 665 افراد کی تصدیق کی گئی جس میں سے مشین نے 1 لاکھ 9 ہزار 129 افراد کے ڈیٹا کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا جبکہ 52 ہزار 80 افراد کے ڈیٹا کو غلط قرار دیا جبکہ 38 ہزار 18 دفعہ مشین نے کوئی اور غلطی کر دی ۔ اس بارے میں پولیس کے مطابق تقریبا 3 لاکھ 89 ہزار افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا پولیس کے اعلی افسر کے مطابق بائیو میٹرک مشین آئی ایس آئی کو 6، جی ایچ کیو کو 1 ، ایم ائی ہیڈ کوراٹر پنجاب کو 2 ، آئی بی اور رینجرز کو 10 ، سی ایم کی سکیورٹی کیلئے 4 ، چار کور ہیڈ کوراٹر کو 10 ، لاجسٹک برانچ کو 2 ، سپیشل برانچ لاہور کو 10 ، سی ٹی ڈی کو 50 ، پنجاب کے مختلف اضلاع کے جن ڈی پی او کو مشین دی گئی ان میں مظفر گڑھ کو 26 ، لاہور 103 ، پاکپتن 12 ، لیہ کو 12 ، ساہیوال کو 21 ، ملتان کو 41 ، لودھراں کو 10 ، منڈی بہا الدین کو 11 ، خانیوال کو 20 ، ڈی جی خان کو 23 ، راجن پور 21 ، اٹک 24 ، جہلم 13 ، چکوال 13 ، راولپنڈی 41 ، رحیم یار خان 37 ، وہاڑی 21 ، اوکاڑہ 23 ، بہاولنگر 24 ، بہاولپور 29 ، سرگودھا 29 ، میانوالی 32 ، خوشاب 9 ، بھکر 16 ، فیصل آباد 50 ،ٹوبہ ٹیک سنگھ 11 ، جھنگ 21 ، چنیوٹ 11 ، شیخوپورہ 23 ، ننکانہ صاحب ،قصور27 ، گوجرانوالہ 40 ، سیالکوٹ 35 ، ناروال 14 ، حافظ آباد 10 وہاڑی کو 30 مشین دی گئیں۔ اس بارے میں پولیس کے افسروں نے کہا ہے کہ غیر معیاری مشین خریدی گئی جس کی وجہ یہ ہے کہ تھوڑی دیر بعد مشین کی سپیڈ انتہائی کم ہو جاتی ہے جبکہ کئی بار رات کے وقت آپریشن کے وقت مشکوک افراد کو چیک کرنے کے دوران مشین بند ہو گئی جس پر ان افراد کو بے قصور رات تھانے میں گزارنا پڑی ۔ تاہم ان سے پوچھا گیا کہ مشین کس نے خریدی تھی تو پولیس افسروں نے کہا کہ مشین ہوم ڈیپارٹمنٹ نے دی تھیں تاہم ہوم ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کے مطابق مشین انہوں نے نہیں بلکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے خرید کر دی تھی۔ تاہم ذرائع کے مطابق دہشت گردی کی اطلاعات کے باوجود دو ماہ مشین بجٹ نہ ہونے پر بند رہیں کیونکہ ان میں جو سم ڈالی گئی ہے اس کے ماہانہ اخراجات کے لئے بجٹ میں پیسے نہیں رکھے گئے جس پر سپلیمنٹری گرانٹ نومبر میں منظور ہوئی تھیں۔

ججزریمارکس کے دوران عمران خان تسبیح کے ساتھ کیا کر تے ر ہے …. دیکھئے دلچسپ خبر

اسلام آباد (نیٹ نیوز) پانامالیکس کیس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ا±ن کے بچوں کے خلاف
درخواستوں کی سماعت کے لیے جہاں سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے تو وہیں ان درخواستوں کی سماعت کے لیے کمرہ عدالت بھی تبدیل کردیا گیا۔ اب ان درخواستوں کی سماعت عدالت نمبر دو میں ہوتی ہے اور یہ کمرہ عدالت چیف جسٹس کے کمرہ عدالت کی نسبت بہت ہی چھوٹا ہے۔ یہاں صرف چالیس کے قریب افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے بدھ کے روز ان درخواستوں کی سماعت کرنے والے بینچ کے بیٹھنے سے پہلے ہی کمرہ لوگوں سے کھچا کھچ بھرچکا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی خاصی دیر تک کھڑے رہنا پڑا۔ بالآخر انھیں سیٹ مل ہی گئی۔ اس کے برعکس حکمران جماعت کے حامی بھی عدالت میں موجود تھے اور جونہی کوئی وفاقی وزیر کمرہ عدالت میں آتا تو وہ اپنی سیٹ سے ا±ٹھ جاتے اور یوں وفاقی وزرا کو آسانی سے نشست مل جاتی۔ پاناما لیکس کی درخواستوں کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہاتھ میں آج پہلی مرتبہ تسبیح بھی نظر آئی۔ اس سے پہلے والے بینچ اور سنہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کے ہاتھ میں کبھی بھی تسبیح نہیں دیکھی گئی۔ تاہم بدھ کو جب بھی بینچ میں شامل کوئی جج ریمارکس دیتے یا پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری سے کوئی سوال پوچھتے تو عمران خان کے دائیں ہاتھ کی انگلیاں تسبیح پر زیادہ تیزی سے چلنا شروع ہوجاتی تھیں۔کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے تسبیح اپنی جیب میں ڈال لی۔ سماعت کے دوران عمران خان متعدد بار اپنی نشست سے کھڑے بھی ہوتے رہے۔ نعیم بخاری جب اپنے دلائل دے رہے تھے تو عمران خان، جہانگیر ترین اور اسد عمر اپنے وکلا کو سرگوشیوں میں مشورے بھی دیتے رہے۔

بھارت کی سی پیک میں شمو لیت ،امر یکہ کا اہم اعلان

واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان ، چین اور روس کے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک افغان عوام کی بہتری کے لیئے بات چیت کریں، سندھ طاس معاہدہ پاکستان اوربھارت کے درمیان پرامن تعاون کی ایک مثال ہے، دونوں ممالک کوتنازع بات چیت سے حل کرناچاہیے، جان کیری کی اسحاق ڈارسے سندھ طاس معاہدے پربات ہوئی ہے، سی پیک میں شمولیت کا فیصلہ بھارت کو خود کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان جان کربی کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ افغانستان اورہمسایہ ممالک افغان عوام کی بہتری کیلئے بات چیت کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اوربھارت کے درمیان پرامن تعاون کی ایک مثال ہے۔ جان کربی نے کہا کہ جان کیری کی اسحاق ڈارسے سندھ طاس معاہدے پربات ہوئی ہے۔ سندھ طاس معاہدے سے متعلق دونوں ممالک کوتنازع بات چیت سے حل کرناچاہیے۔

الطاف حسین کی واپسی …. دھماکہ خیز خبر

کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ لندن اور پاکستان قومی موومنٹ کی جانب سے21 جنوری ہفتے کو کراچی میں عائشہ منزل تا مزار قائد ریلی کا انعقاد بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا خطاب روکنے کے لئے حکومت سندھ نے حکمت علمی طے کرلی ہے، ریلی کو کریک ڈاو¿ن کرنے کے لئے پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی پیمانے پر گرفتاریاں کی جائیں گی اور گرفتار شدگان کے مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیے جائیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کی جائیں گی، محکمہ داخلہ سندھ کے زرائع نے آئی این پی کو بتایا کہ شہر کے تمام 6 ایس ایس پیز اور پولیس کی دیگر برانچز کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف جتنے بھی مقدمات درج ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور جو لوگ لندن سے رابطے میں ان کا سراغ لگایا جائے ، ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیو ایم لندن کے رہنماءندیم نصرت اور پاکستان قومی موومنٹ کے اقبال کاظمی کی میڈیا ٹاک کے بعد کراچی پولیس کو ایکشن لینے کے لیے کہا گیا ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اگر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین21 جنوری کو شرکائ ریلی سے خطاب کے دوران واپسی کا شیڈول دیتے ہیں تو وفاق سمیت باقی صوبوں سے رابطہ کر کے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ الطاف حسین ملک کے جس بھی ائیرپورٹ پر لینڈ کرتے ہیں انہیں ہر صورت گرفتار کیا جائے اور تمام ائیر پورٹس پر الطاف حسین کا استقبال روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، ذرائع کے مطابق حکومت ایسی پلاننگ کررہی ہے کہ اگر الطاف حسین وطن واپسی آتے ہیں تو ان کے جہاز کی لینڈنگ کے بعد ہی انہیں رن وے سے تحویل میں لے لیا جائے۔

سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان نے 8 وکٹ پر 271 رنز بنا لئے، فالو آن کا خطرہ برقرار

سڈنی(ویب ڈیسک)تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے ہیں جب کہ قومی ٹیم فالو آن سے بچنے کے لئے مزید 67 رنز درکار ہیں۔سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز تیز بارش کے سبب پہلے سیشن میں ایک بھی اوور نہ کروایا جاسکا، کھانے کا وقفہ ختم ہونے کے بعد پاکستان نے 2وکٹ پر 126رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، یونس خان اور اظہر علی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کا ٹوٹل 152 تک پہنچایا تھا کہ دونوں بیٹسمینوں میں غلط فہمی کے سبب تیسری وکٹ کیلیے 146رنز کی اہم شراکت کا خاتمہ ہوگیا، مچل سٹارک کے شاندار تھرو پر اظہر علی 71 پر رن آو¿ٹ ہوگئے، اعتماد سے عاری مہمان کپتان مصباح الحق نے 18 رنز بنانے کے بعد ناتھن لیون کو مڈوکٹ پر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں متبادل فیلڈر جیکسن برڈ کو کیچ تھمادیا، اس وقت پاکستان کا مجموعہ 178 تھا۔اسد شفیق صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، اسٹیو اوکیفے کی گیند پیٹر ہیڈز کومب کے گلوز سے پھسلی تو پہلی سلپ میں موجود اسٹیون اسمتھ نے ڈائیو لگاکر قابوکرلی، اگلے ہی اوور میں یونس خان نے اپنی سنچری 208 گیندوں پر مکمل کرلی، اسی اوور میں پاکستان کے 200 رنز بھی مکمل ہوئے، کینگروز نے نئی گیند لی تو مشکلات کا شکار نظر آنے والے نئے بیٹسمین سرفراز احمد نے گلی میں موجود جیکسن برڈ کو آسان کیچ دیدیا، انہیں 18 پر میدان بدر کرنے والے بولر مچل اسٹارک تھے، محمد عامر صرف4 رنز بناکر ناتھن لیون کا شکار بنے، مڈ آف پر ڈیوڈ وارنر نے کیچ لیا، وہاب ریاض نے 8 رنز پر ناتھن لیون کی آف اسپن سے دھوکا کھاتے ہوئے بولڈ ہوکر پویلین کی راہ لی، دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 8 وکٹ پر 271 رنز بنائے تھے۔یونس خان 136 اور یاسرشاہ 5 پر ناٹ آو¿ٹ ہیں، پہلی اننگز میں 267 کا خسارہ باقی اور فالوآن سے بچنے کیلئے اب بھی 67رنز درکار ہیں۔ ناتھن لیون 3، جوش ہیزل ووڈ 2، مچل سٹارک اور اسٹیواوکیفے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

بغداد میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک

بغداد(ویب ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا مسجد کے قریب پارکنگ ایریا میں ہوا اور بارودی مواد کو گاڑی میں رکھا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا گیا تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔