Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا
    • مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی
    • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
    • پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
    • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
    • لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
    • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
    • زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
    • چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
    • CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
    • علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
    • وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
    • ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
    • جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم نے قطری شہزادی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا

    By Khabrain Newsجولائی 9, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔

    ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ  مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہےکہ  شیخہ اسما الثانی کو  پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے قطری شہزادی کو  پاکستان میں موجود 8126 میٹر بلند دنیا کی نویں بلند چوٹی نانگا پربت کو سرکرنے پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد بھی پیش کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  قطری شہزادی کا یہ کارنامہ  قابل تقلید  اور متاثر کن ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ قطری شہزادی کی  یہ کامیابی ہمت، حوصلے اور عزم کا بھرپور پیغام دیتی ہے اور پاکستان اور قطر کے درمیان قائم دوستی کی مضبوط علامت بھی ہے۔

    خیال رہے کہ قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی نے حال ہی میں نانگا پربت سر کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ شیخہ اسما الثانی دنیا کی نویں اور پاکستان کی دوسری بلند چوٹی پر قطر کا پرچم لہرانے والی پہلی قطری خاتون بن گئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پوسٹ میں شہزادی شیخہ اسما الثانی نے بتایا کہ یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے جسے میں نے سر کیا ہے اور یہ اب تک کی سب سے کٹھن مہمات میں سے ایک تھی۔

    شیخہ اسما الثانی کا کہنا تھا کہ  اس پہاڑ نے مجھے ایسے انداز میں آزمایا جس کی مجھے توقع نہیں تھی، میرے قدموں تلے  برف اور ہر چند لمحوں بعد گرتے ہوئے پتھر مجھے ہر پل یہ یاد دلاتے رہےکہ زندگی کتنی نازک ہے۔ مگر اس خطرے کے اندر  بھی ایک ترقی تھی،  ایک خود سپردگی تھی اور ایک ایسی طاقت تھی جس کا مجھے علم نہیں تھا کہ وہ اب بھی میرے اندر موجود ہے۔

    اپنی اس مہم کے دوران بھی قطری شہزادی فلسطین کو نہ بھولیں اور فلسطین کا جھنڈا اپنے لباس پر لگائے رکھا اور نانگا پربت سر کرنے کے بعد ایک اور پوسٹ میں انہوں نے فلسطین کے ہیش ٹیگ کے ساتھ مشہور فلسطینی شاعر محمود درویش کا قول شیئر کیا اور  لکھا کہ ‘یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو اب بھی ثابت قدم ہیں، اُن جانوں کے لیے جو چلی گئیں، ان آوازوں کے لیے جو خاموش کر دی گئیں اور اس خوف کے لیے جو آنے والے کل سے جڑا ہے۔خدا کرے آزادی اپنا راستہ پا لے اور انصاف میں اب مزید تاخیر نہ ہو’۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.