پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی خالہ اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری سے متعلق اپنے حالیہ بیان کی وضاحت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے الفاظ کو شکایت کے طور پر پیش کیا گیا، حالانکہ ان کا ایسا کوئی مقصد نہیں تھا۔
زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انسان جو بات کہتا ہے، اس کی تشریح، پھر اسے لکھنے کا انداز اور آخر میں لوگوں کی سمجھ مختلف ہوسکتی ہے۔
اداکارہ نے اپنی خالہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ انصاری ان کے لیے سب سے بہترین ہیں اور لوگوں کو ان کی خاندانی وابستگی پر حسد نہیں کرنا چاہیے۔

