اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ڈپلومیٹک انکلیو کا تفصیلی دورہ کیا اور علاقے میں جاری ترقیاتی،
تزئین و آرائش، خوبصورتی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ان اقدامات کا مقصد ڈپلومیٹک انکلیو میں سیکیورٹی، لینڈ اسکیپنگ اور مجموعی ماحول کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ورکس) اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے مختلف جاری کاموں کا معائنہ کیا اور ان کی رفتار، پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو اب تک ہونے والی پیش رفت، جاری سرگرمیوں اور باقی ماندہ کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے کام منظور شدہ ڈیزائنز، اسپیسی فکیشنز اور مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو انتہائی اہم اور حساس علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے سفارتی منظرنامے کا ایک اہم حصہ ہے، لہذا یہاں کا انفراسٹرکچر اور مجموعی ماحول اسلام آباد کے ایک منظم، جدید، خوبصورت، محفوظ اور بہترین انتظام و انصرام کے حامل وفاقی دارالحکومت کی عکاسی کرنا چاہیے۔ڈپلومیٹک انکلیو میں جاری تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے کاموں میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی بہتری، سیکیورٹی گیٹس اور چیک پوسٹس کی تزئین و اپ گریڈیشن، ویٹنگ ایریاز کی بہتری، بانڈری وال کے کام، سیکیورٹی اور ایل ای ڈی لائٹنگ سسٹمز کی تنصیب و اپ گریڈیشن، فینسنگ اور گرِلز، لینڈ اسکیپنگ، درختوں کی تراش خراش، گرین بیلٹس اور میڈینز کی بہتری سمیت دیگر متعلقہ انفراسٹرکچر کے کام شامل ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی لینڈ اسکیپنگ، صفائی ستھرائی، روشنی کے مثر انتظام اور مجموعی ظاہری خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے متعلقہ سی ڈی اے شعبوں کو ہدایت کی کہ گرین ایریاز، سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائی جائے تاکہ پورا علاقہ صاف ستھرا، خوبصورت، منظم اور خوشگوار ماحول کا عکاس نظر آئے۔چیئرمین سی ڈی اے نے مزید ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے کام مقررہ مدت کے اندر تیزی سے مکمل کیے جائیں اور معیار و اسٹینڈرڈز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کاموں کی تکمیل کے دوران سفارتی مشنز، رہائشیوں، وزٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو کم سے کم مشکلات پیش آنے کو یقینی بنانے کے لیے مثر انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے تمام متعلقہ سی ڈی اے شعبوں کے درمیان مثر اور قریبی رابطہ کاری پر بھی زور دیا تاکہ ترقیاتی، سیکیورٹی، لینڈ اسکیپنگ، صفائی ستھرائی اور مینٹیننس سے متعلق سرگرمیاں مربوط اور منظم انداز میں انجام دی جا سکیں، وسائل کا مثر استعمال یقینی بنایا جا سکے اور تمام کام بروقت مکمل ہوں۔*ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش اور جدید خطوط پر اپ گریڈیشن سی ڈی اے کی اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے، عوامی مقامات کو اپ گریڈ کرنے اور وفاقی دارالحکومت کی خوبصورت، سرسبز، محفوظ، ماحول دوست اور بین الاقوامی سطح پر خوش آمدید کہنے والے شہر کی شناخت کو مزید مستحکم کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔*چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری تمام کاموں کی باقاعدگی سے فیلڈ مانیٹرنگ کی جائے اور پیش رفت کے حوالے سے بروقت رپورٹس پیش کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں اور مطلوبہ معیار اور تکنیکی تقاضوں کے عین مطابق انجام دیے جائیں۔*سی ڈی اے اسلام آباد کے انفراسٹرکچر، عوامی مقامات اور شہری سہولیات میں مسلسل بہتری لانے اور وفاقی دارالحکومت کو شہریوں، سفارتی مشنز اور بین الاقوامی مہمانوں کے لیے جدید، محفوظ، صاف ستھرا، بہترین انتظام و انصرام کا حامل اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔*
بریکنگ نیوز
- حبیب اللہ عامر چوہدری کا چکوال شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
- چکوال کے تاریخی اسٹیڈیم کی اراضی پر جم خانہ کلب کی تعمیر کا معاملہ
- ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ؟ کراچی کے مکین سب سے مہنگا خریدنے پر مجبور
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- کزن کی فائرنگ سے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ بھائی سمیت جاں بحق
- الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی
- ٹیکسلا کے علاقہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ پر قانونی کارروائی کی جا رہی
- جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گزشتہ دس روز سے جاری گرینڈ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں منشیات ،مشتبہ اشیاء اور دیگر سامان بر آمد ۔
- اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
- راجہ سرفراز اصغر کی سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات
- پنجاب کے ہسپتالوں میں سیف سٹی پینک بٹنز کی تنصیب شروع
- بغیر وارنٹ تلاشی غیر قانونی ہے ہائیکورٹ کا کسٹمز کے بغیر وارنٹ چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ
- تلہ گنگ: نالہ گبھیر میں غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کا انکشاف
- جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشگی وارننگ کے باوجود قدرتی آفات سے انسانی جانوں کاضیاع لمحہ فکریہ ہے: مصدق ملک
- 28ویں آئینی ترمیم بہتری کے لیے ہوئی تو پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، سعید غنی
- پولیس اہلکاروں کی مبینہ فرعونیت اور قانون شکنی کا خوفناک واقعہ
- راولپنڈی :چھانگہ گلی میں قتل ہونیوالے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈکانسٹیبل تحسین شاہ ،حضر شاہ دونوں بھائیوں کی نما ز جنازہ ریلوے گرائونڈ میں ادا کی جا رہی ہے ۔
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا گیا
- جنرل بس سٹینڈ لاری اڈہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی ملکیتی جگہ ہے:راجہ مقصود
- نیلا گنبد منصوبے پر اعلیٰ حکام کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا