Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حبیب اللہ عامر چوہدری کا چکوال شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
    • چکوال کے تاریخی اسٹیڈیم کی اراضی پر جم خانہ کلب کی تعمیر کا معاملہ
    • ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ؟ کراچی کے مکین سب سے مہنگا خریدنے پر مجبور
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ردوبدل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
    • کزن کی فائرنگ سے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ بھائی سمیت جاں بحق
    • الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی
    • ٹیکسلا کے علاقہ میں شہری کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،واقعہ پر قانونی کارروائی کی جا رہی
    • جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں منشیات فروشوں ودیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گزشتہ دس روز سے جاری گرینڈ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں منشیات ،مشتبہ اشیاء اور دیگر سامان بر آمد ۔
    • اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • راجہ سرفراز اصغر کی سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات
    • پنجاب کے ہسپتالوں میں سیف سٹی پینک بٹنز کی تنصیب شروع
    • بغیر وارنٹ تلاشی غیر قانونی ہے ہائیکورٹ کا کسٹمز کے بغیر وارنٹ چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ
    • تلہ گنگ: نالہ گبھیر میں غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کا انکشاف
    • جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشگی وارننگ کے باوجود قدرتی آفات سے انسانی جانوں کاضیاع لمحہ فکریہ ہے: مصدق ملک
    • 28ویں آئینی ترمیم بہتری کے لیے ہوئی تو پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، سعید غنی
    • پولیس اہلکاروں کی مبینہ فرعونیت اور قانون شکنی کا خوفناک واقعہ
    • راولپنڈی :چھانگہ گلی میں قتل ہونیوالے سی سی ڈی راولپنڈی کے ہیڈکانسٹیبل تحسین شاہ ،حضر شاہ دونوں بھائیوں کی نما ز جنازہ ریلوے گرائونڈ میں ادا کی جا رہی ہے ۔
    • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شہروں کا عالمی دن منایا گیا
    • جنرل بس سٹینڈ لاری اڈہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی ملکیتی جگہ ہے:راجہ مقصود
    • نیلا گنبد منصوبے پر اعلیٰ حکام کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بغیر وارنٹ تلاشی غیر قانونی ہے ہائیکورٹ کا کسٹمز کے بغیر وارنٹ چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ

    By Khabrain Newsنومبر 1, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے کسٹمز کے بغیر وارنٹ چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بغیر وارنٹ تلاشی غیر قانونی ہے اور صرف عدالت بند ہونے کا عذر کسٹمز ایکٹ کی دفعہ 163کے تحت بغیر وارنٹ کارروائی کا جواز نہیں بن سکتا۔ جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس محمد اجمل زاہد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز کی ریفرنس درخواست مسترد کرتے ہوئے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جسے عدالتی نظیر بھی قرار دیا گیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسٹمز ایکٹ 1969ء کی دفعہ 163، دفعہ 162کا استثنیٰ ہے، آزادانہ اختیار نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بغیر وارنٹ تلاشی کے لیے وجوہات تحریری طور پر ریکارڈ کرنا اور موقع پر فراہم کرنا لازمی ہے جبکہ برآمدگی کی مقدار سے تلاشی کی قانونی کمزوری ختم نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ گودام کے ساتھ بھٹی کی موجودگی سے ”تبدیلیِ ہیئت” کا خدشہ تو ظاہر ہو سکتا ہے لیکن ”منتقلی کا خطرہ” ثابت نہیں ہوتا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے نام پر قانونی تحفظات کو کمزور نہیں کیا جاسکتا اور موثر قانون نافذ کرنا اور مقررہ قانونی طریقہ کار پر عمل ایک دوسرے کے لازم و ملزوم ہیں۔ یہ فیصلہ گوجرانوالہ کے ایک گودام سے 7 ہزار 300کلو غیر ملکی ایلومینیم انگوٹس کی برآمدگی کے مقدمے میں سنایا گیا جس میں ہائیکورٹ نے کسٹمز اپیلیٹ ٹریبونل کے ریفری جج کا 19 اگست 2024ء کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ کسٹمز ایکٹ کی دفعہ 196کے تحت ریفرنس میں صرف قانونی سوالات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے، شواہد کا ازسرنو جائزہ نہیں لیا جاسکتا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حبیب اللہ عامر چوہدری کا چکوال شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

      چکوال کے تاریخی اسٹیڈیم کی اراضی پر جم خانہ کلب کی تعمیر کا معاملہ

      ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ؟ کراچی کے مکین سب سے مہنگا خریدنے پر مجبور

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.